مولانا فضل الرحمان پنجاب کے 4 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
مولانا فضل الرحمان کل 12 جنوری کو جامعہ خیر المدارس ملتان میں ختم بخاری کی تقریب سے خطاب کریں گے۔ جامعہ قاسم العلوم ملتان میں13 جنوری کو فضلاء کنونشن سے خطاب کریں گے۔ جامعہ خالد بن ولید ٹھینگی وہاڑی میں 14 جنوری کو استحکام پاکستان کانفرنس ہو گی جس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پنجاب کے چار روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔ لاہور ائیر پورٹ پر سیکرٹری جنرل جے یو آئی پنجاب حافظ نصیر احمد احرار، ضلعی سیکرٹری حافظ عبدالرحمن و دیگر نے استقبال کیا۔ مولانا فضل الرحمان کل 12 جنوری کو جامعہ خیر المدارس ملتان میں ختم بخاری کی تقریب سے خطاب کریں گے۔ جامعہ قاسم العلوم ملتان میں13 جنوری کو فضلاء کنونشن سے خطاب کریں گے۔ جامعہ خالد بن ولید ٹھینگی وہاڑی میں 14 جنوری کو استحکام پاکستان کانفرنس ہو گی جس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کریں گے۔ تقریبات میں مولانا فضل الرحمن کو مدارس دینیہ کیلئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان سے خطاب کریں گے ملتان میں جنوری کو
پڑھیں:
نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈارایک روزہ سرکاری دورے پرکابل پہنچ گئے ، دفترخارجہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ایک روزہ سرکاری دورے پر کابل پہنچ گئے۔(جاری ہے)
دفتر خارجہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق دورہ کابل کے موقع پر ہفتہ کو ہوائی اڈے پر افغان حکومت کے معززین بشمو ل ڈپٹی وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد نعیم وردگ ، ڈی جی وزارت خارجہ مفتی نور احمد اور چیف آف سٹیٹ پروٹوکول فیصل جلالی نے نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا استقبال کیا ۔اس موقع پر افغانستان میں پاکستان کے ہیڈ آف مشن سفیر عبید الرحمان نظامانی اور سفارتخانے کے افسران بھی موجود تھے۔