اسرائیل کی یمن میں حوثیوں کے زیرکنٹرول علاقوں میں بمباری
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
اسرائیل نے یمن میں حوثیوں کے زیرکنٹرول علاقوں میں شدید بمباری کی ہے، جس میں پاور اسٹیشن اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، اسرائیل نے یمن کے میزائل اور ڈرون حملوں کے جواب میں جمعہ کے روز حوثی اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں ایک پاور اسٹیشن اور ساحلی بندرگاہیں شامل تھیں۔
اکتوبر 2023 میں غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے یمنی باغی گروپ نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے طور پر اسرائیل پر درجنوں میزائل اور ڈرون فائر کیے تھے۔
جمعہ کو کیے گئے حملوں میں حدیدہ اور راس عیسیٰ بندرگاہوں، حزیاز پاور اسٹیشن اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ حملوں میں ایک شخص کی ہلاکت اور 16 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب: ن لیگ، پی پی پاور شیئرنگ کمیٹیوں کے اجلاس کل طلب
لاہورپنجاب میں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان پاور شیئرنگ کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی پاور شیئرنگ کمیٹیوں کے اجلاس کل طلب کر لیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادی پارٹیوں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا اجلاس کل شام 4 بجے گورنر ہاوس لاہور میں ہوگا۔
پاور شیئرنگ اجلاس میں ن لیگ کی جانب سے رانا ثناء اللہ، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب شرکت کرینگے، پیپلز پارٹی کی جانب سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، ندیم افضل چن، سید حسن مرتضی، سید علی حیدر گیلانی، سابق گورنر مخدوم سید احمد محمود شامل ہونگے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سمیت دیگر افسران بھی شرکت کریں گے۔
اجلاس میں پنجاب میں پاور شیئرنگ کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، کوآرڈینیشن کمیٹی کی سب کمیٹی کی ملاقاتوں میں ہونے والے فیصلوں پر بھی مشاورت کی جائے گی۔
Post Views: 4