کرک کے علاقے امبیری کلہ چوک پر اندوہناک ٹریفک حادثے میں 12 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔ حادثہ انڈس ہائی وے پر ایک 22 وہیلر ٹرالر کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، جس نے کئی گاڑیوں کو کچل دیا اور ایک مسافر بس کو اپنے نیچے دبا دیا۔

ڈپٹی کمشنر کرک کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے ٹرالر کے نیچے سے لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کا عمل جاری رکھا ہوا ہے۔

پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جاں بحق افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ مسافر کوچ اب بھی ٹرالر کے نیچے دبی ہوئی ہے۔پولیس اور ریسکیو ٹیمیں حادثے کے مقام پر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ مین ہائی وے پر ٹریفک کی روانی بحال کرنے کے لیے روڈ کھول دیا گیا ہے

۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت اور ہلال احمر کی ٹیموں کو زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے پیپلز پارٹی کے کارکنان کو بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور خون کے عطیات دینے کا کہا ہے۔اطلاعات کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے ٹرالر ڈرائیور سمیع اللہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جو ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

جامشورو میں بس کھائی میں گرگئی، 10 مسافر جاں بحق، 15 زخمی

علامتی فوٹو

سندھ کے ضلع جامشورو میں بس کھائی میں گرگئی، حادثے میں 10 مسافر جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کا کہنا ہے کہ تھانا بولا خان کے قریب بس کھائی میں گرگئی، حادثے میں 10 مسافر جاں بحق ہوگئے۔

ایس ایس پی ظفر صدیق کے مطابق بس کھائی میں گرنے سے 15مسافر زخمی بھی ہوئے۔ بس بلوچستان سے تھانا بولا خان جام شورو آ رہی تھی۔

ریسکیو حکام کے مطابق امدادی ٹیمیں حادثے کی جگہ روانہ کردی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر: نامعلوم افراد کی سیاحتی مقام پر فائرنگ سے متعدد افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ
  • گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان بند، غیرملکی خاتون چل بسی، 4 افراد زخمی
  • جامشورو میں مسافروں سے بھرا ٹرک الٹنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14 ہو گئی
  • غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے نئے حملے ، گھر دھماکوں سے تباہ ، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ
  • جامشورو حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 16ہوگئی، 25 سے زائد زخمی
  • جامشورو: تھانہ بولاخان کے قریب مزدا ٹرک حادثے میں ہلاک افراد کی تعداد 14 ہو گئی
  • جامشورو حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی، 30 زخمی
  • جامشورو میں بس کھائی میں گرگئی، 10 مسافر جاں بحق، 15 زخمی
  • عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوگئی، 4 پاکستانی جاں بحق 9 زخمی
  • چشتیاں: زائرین کی بس حادثے کا شکار، خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق 9 زخمی