وزیر ہوابازی کا یورپی پروازوں کی بحالی پر سیکرٹری ایوی ایشن و دیگر حکام کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
وزیر ہوا بازی خواجہ آصف نے یورپی پروازوں کی بحالی پر سیکرٹری ایوی ایشن،ڈی جی پی اے اے،ڈی جی سی اے اے اور سی او او اسلام آباد ایئرپورٹ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر ہوابازی خواجہ آصف نے سیکرٹری ایوی ایشن عرفان منگی،ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار کو تعریفی شیلڈ زدیں، خواجہ آصف نے سی او او آفتاب گیلانی کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیا جبکہ سی ای او پی آئی اے نے بھی اندرونِ ملک آپریشنز کے لیے ملٹی پل جیٹیز کی فراہمی پر اظہارِ تشکر کیا۔ سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ پی آئی اے اور دیگر ایئرلائنز کو محدود سٹینڈز کے باعث مشکلات کا سامنا تھا، یورپی آپریشنز کی بحالی کے حوالے سے اسلام آباد ایئرپورٹ کی خدمات قابلِ ستائش ہیں، پی آئی اے کی پیرس کیلئے افتتاحی پرواز کی تیاری میں ایئرپورٹ کی حمایت بے مثال ہے۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی انتظامیہ کے منفرد اقدام پر وزیر ہوابازی نے خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سی او او اسلام آباد ایئرپورٹ نے نیروباڈی جہازوں کے لیے اضافی پارکنگ سے سہولت اور آمدنی میں اضافہ کیا ۔ سی او او اسلام آباد ائیرپورٹ نے کہا کہ انتظامیہ نے چھوٹے طیاروں کی بڑے وائیڈ باڈی ایئرکرافٹ سٹینڈز پر پارکنگ ممکن بنائی ، اسلام آباد ائیرپورٹ حکام نے وائیڈباڈی اسٹینڈز نیرو باڈی کرافٹ پر کامیاب عمل کروا دیا، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 8 وائیڈ باڈی اسٹینڈز نیرو باڈی ایئر کرافٹ کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اسلام آباد سفارتی سرگرمیوں کا مرکز، روانڈا اور یو اے ای کے وزرائے خارجہ کے دورے
پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد ایک بار پھر بین الاقوامی سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ہے۔ افریقی ملک روانڈا کے وزیر خارجہ اولیور پی جے چار روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جبکہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ بھی آج شام پاکستان پہنچ رہے ہیں۔
روانڈا کے وزیر خارجہ کے استقبال کے لیے دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل افریقہ، حسنین یوسف اسلام آباد ایئرپورٹ پر موجود تھے، جبکہ پاکستان میں تعینات روانڈا کی ہائی کمشنر بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
ذرائع کے مطابق روانڈا کے وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران دو طرفہ تعلقات، تجارت، تعلیم، اور ترقیاتی تعاون جیسے اہم شعبوں پر بات چیت کریں گے۔ ان کی ملاقاتیں وزیر خارجہ، وزیر تجارت اور دیگر اعلیٰ حکام سے متوقع ہیں۔
دوسری جانب، متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ بھی آج شام اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچیں گے۔ دورے کا مقصد پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تجارتی، اقتصادی اور علاقائی تعاون کو فروغ دینا ہے۔
Post Views: 1