رکن بلوچستان اسمبلی نے گوادر میں سرکاری دفتر کو زبردستی تالا لگاکر بند کردیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
گوادر:
رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن نے سیٹلمنٹ آفس گوادر کو تالا لگا کر دفتر کے باہر دھرنا دے دیا۔
رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن کا کہنا تھا کہ جو دفتر لوگوں کو ریلیف نہ دے سکے اس کا بند ہونا بہتر ہے۔
مولانا ہدایت الرحمٰن نے الزام عائد کیا کہ کہا کہ سیٹلمنٹ آفس لوگوں کی اراضی کو لینڈ مافیا کے نام کرنے میں ملوث ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گوادر کے لوگوں کی اراضی کو بندربانٹ نہیں ہونے دیا جائے گا۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
امارات نے سرکاری چھٹیوں کی فہرست میں نئے دن کا اضافہ کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251213-06-8
ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی وزارتِ افرادی قوت نے اعلان کیا ہے کہ ایک اور چھٹی کو سال بھر دی جانے والی قومی تعطیلات میں شامل کردیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارتِ انسانی وسائل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سال نو پر چھٹی کو قومی تعطیلات میں شمار کرلیا گیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جس کے بعد متحدہ عرب امارات میں اب نجی شعبوں میں بھی نئے سال 2026 بروز جمعرات کی چھٹی ہوگی۔سال نو پر نجی شعبے کو بھی تعطیل دینے کا مقصد سیاحت اور ہوٹلنگ کے شعبے کو فروغ دینا ہے۔ ملازمین ایک دن اپنے اہل خانہ کے ہمراہ لطف و اندوز ہوسکیں گے۔یکم جنوری 2026 کو سرکاری اداروں میں پہلے ہی عام تعطیل کا اعلان کیا جا چکا ہے اور انہیں 2 جنوری بروز جمعہ کو بھی ورک فرام ہوم کی سہولت دی گئی ہے۔