وفاقی حکومت کو بانی پی ٹی آئی کے بیان سے تکلیف مگر اپنی زبان نظر نہیں آ رہی: بیرسٹر محمد علی سیف
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر محمد علی سیف---فائل فوٹو
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کے وسیع تر مفاد میں مذاکرات کے لیے راضی ہوئی ہے، وفاقی حکومت کو بھی وسیع تر مفاد کو مدِنظر رکھ کر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن میں حاملہ خواتین پر سیدھی گولیاں چلانا ن لیگ کے ریکارڈ کا حصہ ہے۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء روزانہ پی ٹی آئی کے خلاف پریس کانفرنسز کر رہے ہیں، وفاقی حکومت کو بانیٔ پی ٹی آئی کے بیان سے تکلیف ہے مگر اپنی زبان نظر نہیں آ رہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات شروع ہونے کے بعد مریم نواز پی ٹی آئی کے خلاف روزانہ بیان دے رہی ہیں، وفاق اور پنجاب کے وزراء نے بھی مذاکرات کے بعد بیانات دیے ہیں۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے مطالبات آئین اور جمہوریت کی بالادستی پر مبنی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بیرسٹر محمد علی سیف نے پی ٹی آئی کے
پڑھیں:
وفاقی حکومت کا بجلی کی قیمت میں مزید ریلیف دینے کا فیصلہ
بجلی صارفین کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے، عوام کے لیے وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کی نوید سنا دی ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں مزید ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں مزید 7 سے 8 روپے فی یونٹ کمی ہوگی۔