لڑکیوں کو تعلیم سے محروم کرنا روشن مستقبل سے محروم کرنا ہے: وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ لڑکیوں کو تعلیم سے محروم کرنا روشن مستقبل سے محروم کرنا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم،چیلنجز اور مواقع کے موضوع پرعالمی کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم نے لڑکیوں کی تعلیم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں خواتین کی تعلیم کی راہ میں بڑے چیلنجز ہیں، اس مقصد کے لئے آواز اٹھانا اور وسائل مختص کرنا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خواتین آبادی کا نصف حصہ ہیں مگر شرح خواندگی صرف 49 فیصد ہے، سکول سے باہر بچوں میں بھی لڑکیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، اس کے لئے اپنی آواز بلند کرنا ہوگی۔
شہبازشریف نے پاکستانی خواتین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فاطمہ جناح اپنے بھائی قائداعظم کے شانہ بشانہ کھڑی تھیں، بے نظیر بھٹو اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بنیں، ملالہ یوسف زئی بہادری اور ہمت کی علامت ہیں، ارفع کریم نے بھی آئی ٹی کی دنیامیں تاریخ بنائی، آج مریم نواز پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہیں۔
اسلام آباد میں جاری کانفرنس میں ملالہ یوسف زئی، 47 ملکوں کے 150 سے زائد مندوبین، یونیسکو، یونیسیف اور عالمی بینک سمیت مختلف بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے شریک ہیں۔
حج 2025 کے خواہشمند پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کیلئے حکومت کا بڑا اقدام
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
مربوط حکمت عملی اورمشترکہ کاوشوں سے پولیو کا خاتمہ کرنا ہے: وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کےمحفوظ مستقبل کےلیےپولیوکاخاتمہ ضروری ہے،حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں انسداد پولیو کی 7 روزہ قومی مہم کے آغاز کے موقع پر کیا. وزیراعظم نے بچوں کو قطرےپلا کر انسداد پولیو مہم کا باضابطہ آغاز کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بچوں کےمحفوظ مستقبل کےلیے پولیو کاخاتمہ ضروری ہے اور حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ مربوط حکمت عملی اورمشترکہ کاوشوں سے پولیو کا خاتمہ کرنا ہے. 21 تا 27 اپریل جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران پانچ سال سےکم عمر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے،انسدادپولیومہم کامیاب بنانےکےلیے والدین تعاون کریں۔وزیراعظم نے کہا کہ معاشرے کےتمام طبقات پولیوموذی وائرس کےخاتمےمیں اپناکرداراداکریں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ہونےو الے اجلاس میں وزیر اعظم کو 21 اپریل سے شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کے بارے بریفنگ دی گئی تھی اور بتایا گیا تھا کہ اس مہم میں ساڑھے 45 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائی جائے گی جب کہ ملک گیرانسداد پولیو مہم میں 4 لاکھ 15 ہزار پولیو ورکر حصہ لیں گے۔
دریں اثنا انسدادپولیو پروگرام سربراہ کے مطابق پنجاب بھر میں کل سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا، اس سلسلے میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، پنجاب کے تمام اضلاع میں ویکسین، لاجسٹکس کی سپلائی مکمل کرلی گئی ہے۔پنجاب بھر میں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے اور انسداد پولیو مہم کے دوران 2 لاکھ سے زائد ورکر ڈیوٹی سر انجام دیں گے، جبکہ لاہور میں 14 ہزار سے زائد ورکر ڈیوٹی سر انجام دیں گے، راولپنڈی میں 9 ہزار سے زائد ورکر انسداد پولیو مہم میں حصہ لیں گے۔