کینیڈین گلوکارجسٹن بیبرکا مشہور گانا ’بے بی‘ کا قوالی ورژن وائرل، نوجوان حیران رہ گئے
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
لاہور(نیوزڈیسک)لاہور یونیورسٹی میں قوالی نائٹ کے موقع پر جسٹن بیبر کے گانے ’بے بی‘ پر قوالی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔یونیورسٹی میں قوالی نائٹ کی تقریب میں قوالوں نے کینڈین گلوکار جسٹن بیبر کے گانے ’بے بی‘ کو قوالی کی شکل میں پیش کیا جسے سن کر وہاں موجود لوگ بالخصوص سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے۔
کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے مقبول ترین گانے ’بے بی‘ کا قوالی ورژن سوشل میڈیا پر وائرل ۔قوالی کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی ہزاروں افراد نے دیکھی۔
View this post on InstagramA post shared by apna ghar samjho???? (@khattti.
’بے بی‘ کو قوالی کا تڑکا دینے کے لیے اس میں روایتی آلات جیسے ہارمونیم، تبلا کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔ویڈیو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ سامعین بیبر کے گانے کا نئے ورژن سے خوب محظوظ ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ جسٹن بیبر کا بے بی سونگ 2010 میں ریلیز کیا گیا تھا جس کے البم کا نام مائی ورلڈ 2.0 ہے۔
سرکاری آسامیاں ختم، نئی بھرتیوں پرپابندی عائد، محکموں ، وزارتوں کو ہدایات جاری
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا بیبر کے
پڑھیں:
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی دبئی میں ڈانس کی ویڈیو وائرل
بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور مشہور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی دبئی می ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں انوشکا اور ویرات ایک شوٹ کے دوران ایک ساتھ رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں ہنستے مسکراتے ہوئے ایک گروپ کے ساتھ ڈانس کر رہے ہیں۔
مداحوں کی جانب سے اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور انسٹاگرام پر ایک فین پیج کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈو نے دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں ویوز حاصل کر لیے ہیں۔
یاد رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی دسمبر 2017 میں اٹلی کے خوبصورت شہر ٹسکنی میں ہوئی تھی۔ اس جوڑے نے 2021 میں اپنی بیٹی وامیکا اور 2024 میں بیٹے اکا کی پیدائش کے بعد اپنی چھوٹی سی فیملی کو مکمل کیا۔
View this post on InstagramA post shared by ???????????????????? ???????????????????? ???????????? ???????????????? (@wrogn.virat)