چین نے زبردست ترقی کرتے ہوئے اپنی ثقافت اور اقدار  کو برقرار رکھا ہے، سابق وزیراعظم مصر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز

بیجنگ : “انڈرسٹیڈنگ چائنا” بین الاقوامی کانفرنس چین کے شہر گوانگ چو میں منعقد ہوئی۔ مصر کے سابق وزیر اعظم عصام شرف سمیت 600 سے زائد چینی اور غیر ملکی مہمانوں نے کانفرنس میں شرکت کی ۔عصام شرف نے گزشتہ20 سالوں میں 46 بار چین کا دورہ کیا ہے اور چینی طرز کی جدیدکاری کی شاندار کامیابیوں کا مشاہدہ کیا ہے۔ ہفتہ کے روز چائنا میڈیا گروپ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں شرف نے کہا کہ وہ چین کو اس معاملے میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ چین نے زبردست ترقی کرتے ہوئے اپنی ثقافت اور اقدار  کو برقرار رکھا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ چین کے نظریات اور اقدامات دنیا میں امید اور روشنی لائیں گے۔مصر کے سابق وزیر اعظم

عصام شرف نے مزید کہا کہ چین ایک طاقتور ملک ہونے کے ساتھ ساتھ دوسرے ممالک کی مدد کرنے کا خواہاں ہے۔ یہی وجہ سے چین دوسرے ممالک سے مختلف  ہے۔ چین کے اقدامات کے پیچھے اس کی اپنی اقدار موجود ہیں اور انہی اقدار پر  چین کی جدیدیت قائم ہے۔ چین ایک “زندہ تہذیب” ہے۔ چین میں 56 قومیتیں موجود ہیں جو ہم آہنگی کے ساتھ رہتی ہیں۔ چین کی جدیدکاری اس کے تمام عوام کو  فوائد  پہنچاتی ہے۔ اس کی وجہ چین کا سیاسی نظام ہے اور سماجی انصاف بھی کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ چین کے  گلوبل اینشی ایٹوز کے ذریعے چین کی جدید کاری کی اقدار کو  دنیا تک پہنچایا گیا ہے۔ شرف کے مطابق مستقبل کا تعلق گلوبل ساؤتھ سے ہے۔

ماضی میں چین ایک غریب ترقی پذیر ملک تھا جس کی 80 فیصد سے زیادہ آبادی غربت کا شکار تھی۔ اب چین دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت، دنیا کا سب سے بڑا تجارتی ملک اور دنیا کی سب سے بڑی مینوفیکچرنگ پاور بن گیا ہے۔ اب ہر ایک ترقی پذیر ملک سوچتا ہے کہ ہم چین کی مثال کیوں نہیں اپنا سکتے؟ انہوں  نے مزید کہا کہ جدت طرازی، سائنس اور ٹیکنالوجی کے کلیدی کردار کے بغیر کوئی بھی تصور نہیں کر سکتا کہ چین صرف 10 یا 20 سالوں میں اس مقام تک پہنچاہے جہاں وہ آج ہے۔ سائنس، ٹیکنالوجی اور معیشت ہمیشہ وہ قوتیں رہی ہیں جو ممالک کو آگے بڑھاتی ہیں۔ جدت طرازی چینی طرز کی  جدیدکاری کا بنیادی عنصر ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

جے یو آئی اجلاس، کسی سیاسی اتحاد میں نہ جانے کا فیصلہ

لاہور:

جمعیت علمائے اسلام(ف) نے مرکزی مجلس عمومی کے اجلاس کے فیصلوں میں از سرنو صاف اور شفاف انتخابات کے مطالبہ کا اعادہ کرتے ہوئے صرف اپنے پلیٹ فارم سے سیاسی جدوجہد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور باقاعدہ کسی سیاسی اتحاد میں نہ جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

اجلاس میں مائنز اینڈ منرلز بل کو مکمل مسترد کرتے ہوئے بلوچستان میں پارٹی کے جن اراکین اسمبلی نے اس بل کو ووٹ دیا اور ان سے وضاحت طلب کرتے ہوئے انہیں باقاعدہ شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے ساتھ تعلقات واپس اسی سطح پر لانا چاہتے ہیں جہاں مشترکہ امور پر بات ہوسکے، فضل الرحمان

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت دو روزہ اجلاس ہوا جس میں جے یو آئی کی مرکزی مجلس عمومی کے متعدد فیصلے ہوئے جس کے مطابق اجلاس میں27 اپریل کو لاہور، 11 مئی کو پشاور اور 15 مئی کو کوئٹہ میں شہداء غزہ ملین مارچ کا فیصلہ کیا گیا اور قوم سے اہل غزہ کیلئے مالی مدد فراہم کرنے کی اپیل کی گئی اورکہا گیا اجلاس ملک میں امن وامان کی بدترین صورتحال کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

حکومتی اور ریاستی ادارے عوام کی جان ومال کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام نظر آتے ہیں اور دھاندلی کے نتیجے میں قائم مرکزی اور صوبائی حکومتیں عوام کے مسائل کے حل اور امن وامان کے قیام میں مکمل ناکام ہوچکی ہیں۔ 

مزید پڑھیں: غزہ کیلیے اتحاد قائم، جماعت اسلامی اور جے یو آئی کا 27 اپریل کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان

جمعیت علماء اسلام پرزور الفاظ میں از سرنو صاف اور شفاف انتخابات کے مطالبہ کا اعادہ کرتی ہے اور صرف اپنے پلیٹ فارم سے سیاسی جدوجہد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا اور باقاعدہ کسی سیاسی اتحاد میں نہ جانے کا فیصلہ کیا البتہ مشترکہ امور پر مختلف مذہبی اور پارلیمانی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ جدوجہد کی حکمت عملی مرکزی مجلس شوری یا مرکزی مجلس عاملہ طے کرے گی۔ 

اجلاس میں مائنز اینڈ منرلز بل کو مکمل مسترد کیا گیا اور بلوچستان میں پارٹی کے جن اراکین اسمبلی نے اس بل کو ووٹ دیا ہے ان سے وضاحت طلب کرتے ہوئے انہیں باقاعدہ شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جبکہ مختلف صوبوں کو درپیش مسائل پر مرکزی مجلس عاملہ اور شوریٰ حکمت عملی طے کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قابض اسرائیلی آبادکاروں کا ایک بار پھر مسجد اقصیٰ پر دھاوا
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’ارتھ ڈے‘ منایا جا رہا ہے
  • جے یو آئی اجلاس، کسی سیاسی اتحاد میں نہ جانے کا فیصلہ
  • یو این او کو جانوروں کے حقوق کا خیال ہے، غزہ کے مظلوموں کا کیوں نہیں،سراج الحق
  • اقبال کے نظریات کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں میں اپنائیں ؛ وزیر اعظم شہباز شریف
  • کسان خوشحال ہوگا تو ملک ترقی کرے گا: ہمایوں اختر خان
  • اسحاق ڈار کا دورہ کابل، نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ سے ملاقاتیں: پاکستان افغانستان کا بہتر روابط، مضبوط ٰتعلقات برقرار رکھنے پر اتفاق
  • دنیا نے زراعت میں ترقی کی، ہم وقت ضائع کرتے رہے: شہباز شریف
  • دنیا کا خطرناک ترین قاتل گانا، جس کو سن کر مرنے والوں کی تعداد تقریباً 100 رپورٹ ہوئی
  • سوشل میڈیا کی ڈگڈگی