متحدہ عرب امارات میں فضائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری 2025ء ) متحدہ عرب امارات میں فضائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوگئی۔ خلیجی اخبار الامارات الیوم کے مطابق یو اے ای سے بعض اہم مقامات کے لیے ایئرلائن ٹکٹوں کی قیمتوں میں 47 فیصد سے زائد تک کی کمی واقع ہوئی ہے، نئے سال اور امارات میں سکولوں کی تعطیلات کے موسم کے دوران 100 فیصد تک اضافے کے بعد اب ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے کیوں کہ بیشتر ممالک میں نئے سال کی تعطیلات، سکولوں کے پہلے سمسٹر کی چھٹیوں کے اختتام اور نئے سال کے آغاز پر ایئرلائن کے ٹکٹوں کی مانگ میں کمی واقع ہوئی ہے۔
ٹریول اینڈ ٹورازم کمپنیوں کا کہنا ہے کہ چند اہم مقامات کے لیے راونڈ ٹرپ ٹکٹوں کی قیمتیں جو نئے سال کے رش کے دوران 2 ہزار 400 درہم تک میں دستیاب تھیں اب ان کی قیمتیں کم ہوکر تقریباً 1 ہزار 200 درہم رہ چکی ہیں، ان قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے اور کم ہوکر 1 ہزار 50 تک بھی ہوسکتی ہے، ٹکٹوں کی قیمتوں میں مارچ کے وسط تک 20 سے 30 فیصد تک کمی کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ رواں برس مارچ کے آخر میں عید الفطر کی تعطیلات کے دوران فضائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ شروع ہوجائے گا، اس سے پہلے بھی چھٹیوں کے دوران یورپ کے اہم مقامات کے راونڈ ٹرپ ٹکٹ کی قیمت بڑھ کر 3 ہزار 500 درہم تک چلی گئی تھی جس میں اب کمی ہوئی ہے اور اب اس کی قیمت 2 ہزار 300 درہم تک رہ چکی ہے، یہ تقریباً 34 فیصد سے بھی زائد کی کمی بنتی ہے، ٹکٹوں کی قیمتوں میں موجودہ کمی کی ایک وجہ ایئرلائنز کی جانب سے رعایتی آفرز ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ان دنوں ایک اہم عرب ملک کے ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار 500 درہم سے کم ہوکر 1 ہزار 400 درہم ہوگئی ہے، اسی طرح ایشیائی ممالک کے ٹکٹوں کی قیمتوں میں بھی 33 فیصد تک کمی ہوئی ہے، جو ٹکٹ پہلے 1 ہزار 800 درہم میں دستیاب تھیں اب ان کی قیمت کم ہوکر 1 ہزار 200 درہم پر آگئی ہے اور توقع ہے رمضان المبارک کے وسط تک ٹکٹوں کی قیمتیں کم رہیں گی، تاہم رمضان کے آخری ایام اور عید الفطر کی تعطیلات کے موقع پر طلب میں اضافے کے باعث ٹکٹوں کی قیمتیں پھر سے بڑھ سکتی ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی تعطیلات کی قیمتیں کے دوران نئے سال ہوئی ہے
پڑھیں:
شامی ایئرلائنز کا متحدہ عرب امارات کے لیے براہِ راست پروازیں بحال کرنے کا اعلان
سیرین ایئرلائنز نے متحدہ عرب امارات کے لیے براہِ راست پروازیں بحال کرنے کا اعلان کردیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی ایئر لائنز نے اتوار کو شام اور متحدہ عرب امارات کے درمیان براہِ راست پروازیں بحال کرنے کا باضابطہ اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں متحدہ عرب امارات میں روزگار کی تلاش میں جانے والوں سے متعلق نئے قوانین کیا ہیں؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی مرحلے میں دبئی اور شارجہ کے لیے غیر معمولی پروازیں شامل ہوں گی۔
ایئرلائنز کے آفیشل فیس بک پیج پر ایک بیان کے مطابق دمشق اور دبئی کے درمیان ہفتہ، پیر، بدھ اور جمعرات کو 4 ہفتہ وار پروازیں چلیں گی اور جلد ہی روزانہ کی خدمات میں توسیع کا منصوبہ ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ شارجہ کے لیے پروازیں اتوار، منگل اور جمعہ کو چلیں گی، انہیں روزانہ کی پروازوں تک بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں۔
بیان کے مطابق دمشق اور ابوظہبی روٹس منگل اور جمعہ کو چلیں گے۔
سیرین ایئرلائنز نے کہاکہ وہ اپنے نیٹ ورک کو جلد از جلد بڑھانے کے لیے کام کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں شاہ سلمان امدادی مرکز کی ٹیم دل کی سرجری اور کیتھیٹرائزیشن کے لیے شام پہنچ گئی
بیان میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کو مزید معلومات کے لیے شام کے اندر یا باہر ایئر لائن کے دفاتر سے رابطہ کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اعلان براہ راست پروازیں پروازیں بحال سیرین ایئرلائنز متحدہ عرب امارات وی نیوز