عمران خان نے نو مئی کے آٹھ مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جنوری ۔2025 )سابق وزیر اعظم عمران خان نے نو مئی کے آٹھ مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے عمران خان نے نو مئی سے متعلق کورکمانڈرہاﺅس حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات میں درخواست ضمانت اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے دائر کی ہیں.
(جاری ہے)
درخواست میں عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی ہے کہ عدالت آٹھ مقدمات میں ضمانت منظور کر کے ان کی رہائی کا حکم دے یاد رہے کہ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کی ضمانت کی آٹھ درخواستیں مسترد کردی تھیں سابق وزیر اعظم عمران خان پر لاہور میں نو مئی کے کل 12 مقدمات درج ہیں جبکہ ان کی چار مقدمات میں ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں. لاہورہائی کورٹ میں دائر درخواست میں ان کے وکیل نے موقف اپنایا کہ عمران خان 2 سال سے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے واضح رہے کہ 9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے. ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاﺅ گھیراﺅ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ عمران خان اور ان کی پارٹی کے کارکنوں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مقدمات میں ضمانت
پڑھیں:
اسد عمر کی تین مقدمات میں 13 مئی تک عبوری ضمانت منظور
انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور پولیس سٹیشن کو جلانے کے مقدمات کی سماعت ہوئی، عدالت نے سابق وفاقی وزیر کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت 13 مئی تک منظور کر لی۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں، جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور پولیس سٹیشن کو جلانے کے مقدمات کی سماعت ہوئی، عدالت نے اسد عمر کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت 13 مئی تک منظور کر لی۔ عدالت نے تینوں مقدمات میں اسد عمر کے پرانے ضمانتی مچلکے بحال کر دیئے، سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے 3 مقدمات میں ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی، وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 2 ماہ پہلے اسد عمر کے پیش نہ ہونے پر ضمانت کی درخواستیں خارج ہوئی تھیں۔ اسد عمر کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پرانے ضمانتی مچلکے بحال کئے جائیں، اسد عمر گزشتہ دنوں بیمار تھے۔