کرک: کرک کے انڈس ہائی وے پر تیز رفتار ٹرالر کے مسافر وین پر الٹنے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ امبیری کلمہ چوک کے قریب پیش آیا، جہاں ٹرالر کی تیز رفتار کے باعث وہ مسافر وین پر الٹ گیا۔ ابتدائی طور پر 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ باقی زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم دوران علاج مزید 7 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہو گئی۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

.

ذریعہ: Nai Baat

پڑھیں:

کہوٹہ میں مسافر وین ڈرائیور کی غفلت سے دریا میں جاگری، 3 افراد جاں بحق

کہوٹہ میں مسافر وین ڈرائیور کی غفلت سے دریا میں جاگری، 3 افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز

راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ کے علاقے آزاد پتن کے قریب مسافر وین کے دریا میں گرگئی۔ ٹریفک حادثہ ڈرائیور کی مبینہ غفلت کے نتیجے میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق ڈرائیور محمد ادریس کے خلاف غفلت لاپروائی و تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کرنے پر مقدمہ درج کرلیاگیا۔ مقدمہ پولیس کی مدعیت میں اے ایس آئی وقاص اسلم کی مدعیت میں 322 ،379اور 337جی تعزیرات پاکستان کے تحت درج کیاگیا۔

وقاص اسلم اے ایس آئی کا کہنا تھا کہ آزاد پتن پکٹ پر دیگر عملے کے ساتھ ڈیوٹی پر موجود تھا۔ مسافر وین جسکو ادریس چلا رھا تھا، تیز رفتاری سے آزاد پتن کی جانب سے آئی۔

تیز رفتاری کے باعث گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دریا میں جاگری ۔ موقع پر پنچکر امدادی کاروائیاں شروع کرکے باسط شاہ ،محمد لیاقت ،ظفراقبال اور سجاد شاہ کو زخمی حالت میں زندہ نکال لیا گیا ۔

جبکہ 60 سالہ مسماتہ فاطمہ، انکا 50 سالہ بیٹا پروفیسر نعیم اور مسافر عدیل کی نعشیں ریسکیو 1122 نے دریا سے نکالیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں ڈیجیٹل امتحانی اصلاحات کا آغاز پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں ڈیجیٹل امتحانی اصلاحات کا آغاز اللہ تعالیٰ نے ہماری افواج کو محافظ حرمین شریفین ہونے کا شرف عطا فرمایا ہے، سربراہ جامعۃ الرشید عمران خان اور بشریٰ بی بی کو مسلسل تنہائی میں رکھا جا رہا ہے: سہیل آفریدی امریکا چاہتا ہے یوکرین ڈونباس شہر سے دستبردار ہوجائے، زیلنسکی کا بڑا انکشاف عالمی برادری افغان حکومت پر ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے زور ڈالے، وزیراعظم شہباز شریف سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے آنے والا راولپنڈی کا رہائشی چل بسا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • شکارپور ؛ ٹریکٹر ٹرالی اور مسافر وین میں تصادم، 15 افراد زخمی
  • خانیوال، بس اور ٹریلر کی ٹکر، بس ہوسٹس جاں بحق
  • محرابپور،ٹرالر کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار جاں بحق،بچہ زخمی
  • موٹروے ایم 4 پر خانیوال کے قریب بس اور ٹریلرکی ٹکر، بس ہوسٹس جاں بحق
  • موٹروے ایم-4 پر بس اور ٹرالر میں خوفناک ٹکر، بس ہوسٹس جاں بحق، متعدد مسافر زخمی
  • کوہاٹ: مسافر کوچ اور کار میں تصادم، 3 افراد جاں بحق، 9 زخمی
  • مسافر کوچ اور کار کی ٹکر میں تین افراد جاں بحق
  • آزاد پتن، مسافر بس دریائے جہلم میں گرنے سے 10 افراد جاں بحق
  • کہوٹہ میں مسافر وین ڈرائیور کی غفلت سے دریا میں جاگری، 3 افراد جاں بحق
  • کراچی: سپر ہائی وے پر تیز رفتار کار کھڑے ٹرک سے جا ٹکرائی، خواتین سمیت تین افراد جاں بحق