کرک: تیز رفتار ٹرالر مسافر وین پر الٹ گیا، 10 افراد جاں بحق، 15 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
کرک: تیز رفتار ٹرالر مسافر وین پر الٹ گیا، 10 افراد جاں بحق، 15 زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز
کرک: کرک میں تیز رفتار ٹرالر مسافر وین پر الٹنے سے 10 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کرک میں انڈس ہائی وے پر امبیری کلمہ چوک پر حادثہ ہوا، تیز رفتاری کے باعث ٹرالر مسافر وین پر الٹ گیا، حادثے کے باعث 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کرنے کے دوران مزید 7 افراد جان کی بازی ہار گئے، 10 افراد کی لاشوں اور 15 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
صنعا پر امریکی فضائی حملہ، 12 افراد جاں بحق، 30 زخمی
یمن کے دارالحکومت صنعا پر امریکی فضائی حملے میں 12 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔
حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ کے مطابق امریکی طیاروں نے فروا ڈسٹرکٹ میں مارکیٹ اور رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا۔
جمعرات کو بھی فضائی حملے میں80 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
Post Views: 3