---فائل فوٹو 

راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں پولنگ کا انعقاد کیا گیا۔

مجلس عاملہ کی 10 نشستوں سمیت 15نشستوں پر 23 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔

دوسری جانب نائب صدر کی نشست پر خاتون امیدوار نائلہ فیصل بلا مقابلہ منتخب ہو گئیں۔

صدر کی نشست پر طارق محمود اعوان، سردار منظر بشیر اور شاہد محمود مغل کے درمیان مقابلہ ہوا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

ڈیلر مارجن میں اضافے کا مطالبہ مسترد: پیٹرول پمپس بند کرنے کی دھمکی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے پیش کردہ نیا مارجن قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کا امکان ظاہر کر دیا ہے،  چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبد السمیع خان نے واضح کیا کہ ڈیلرز 8 فیصد مارجن کے بغیر کاروبار جاری نہیں رکھ سکتے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبد السمیع خان کا کہنا تھا کہ  ہم نے حکومت سے 8 فیصد مارجن کا مطالبہ کیا تھا، لیکن موجودہ شرح 3.12 فیصد ہمارے لیے نقصان دہ ہے،  اگر حکومت نے ڈیلر مارجن بڑھانے کی تحریری یقین دہانی نہ کرائی تو پمپس بند کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ایسوسی ایشن حکومت کو 10 دن کی مہلت دے رہی ہے،  اس کے بعد ڈیلرز کی کور کمیٹی اجلاس میں بیٹھ کر آئندہ کے لائحہ عمل کا حتمی فیصلہ کرے گی،  اگر حکومت چاہے تو مارجن میں اضافہ ایک ہی بار دینے کے بجائے قسطوں میں بھی کیا جا سکتا ہے، لیکن 8 فیصد مارجن طے کرنا ناگزیر ہے۔

ڈیلرز کے اس سخت مؤقف کے بعد ملک بھر میں پیٹرول سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے اب تک اس مطالبے پر کوئی حتمی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن حیدرآباد کواہم قانونی کتابوں کا تحفہ
  • کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات:جرنلسٹس پینل کی13 میں  سے 11نشستوں پرکامیابی
  • بھارتی کرکٹ میں کرپشن کی گونج، 4 کرکٹرز معطل
  • پیٹرول 47 روپے، ڈیزل 50 روپے مہنگا ہونے کا امکان
  • پیٹرولیم ڈیلرز کا ملک بھر میں  پمپس بند کرنے کا عندیہ
  • ڈیلر مارجن میں اضافے کا مطالبہ مسترد: پیٹرول پمپس بند کرنے کی دھمکی
  • پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز کا ملک بھر میں پمپس بند کرنے کا عندیہ
  • پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ملک بھر میں پمپس بند کرنے کا عندیہ
  • لاہور:آئینی ترمیمی بل کیخلاف لاہوربار ایسوسی ایشن کے تحت وکلا احتجاج کررہے ہیں
  • سیپاک ٹاکرا ایونٹ:سندھ وائٹس اور ویمینز میں سندھ کی فتح