کشمیری بھارت کے آگے کبھی سر تسلیم خم نہیں کریں گے، حریت کانفرنس
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری جبر و استبداد اور ناانصافیوں کا ایک دن ضرور خاتمہ ہو گا اور کشمیری آزادی اور امن کی صبح دیکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ کشمیری کبھی بھی بھارت کے آگے سر تسلیم خم نہیں کریں گے اور وہ اس کے غیر قانونی تسلط سے آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری جبر و استبداد اور ناانصافیوں کا ایک دن ضرور خاتمہ ہو گا اور کشمیری آزادی اور امن کی صبح دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی استعمار کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کے لیے جبر اور کالے قوانین کا بے دریغ استعمال کر رہا ہے لیکن یہ سب انہیں حق خودارادیت کی جدوجہد جاری رکھنے سے ہرگز نہیں روک سکتا۔ ترجمان نے کہا کہ غیر قانونی بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد میں اپنی قیمتی جانین لٹانے والے نوجوان کشمیری عوام کے حقیقی ہیرو ہیں، کشمیری اپنے ان شہداء کے ساتھ والہانہ عقیدت رکھتے ہیں اور وہ ان کے مشن کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ شکست و ریخت باالآخر جارح و ظالم قوتوں کا مقدر بنتی ہے، بھارت کو بھی ایک روز کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق، حق خودارادیت دیکر جموں و کشمیر سے نکلنا پڑے گا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے خاتمے اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
بھارت کے جابرانہ قبضے کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں خونریزی کا سلسلہ جاری ہے
بھارت اقوام متحدہ کی طرف سے کشمیریوں کو دیے گئے حق خودارادیت سے مسلسل انکار کر رہا ہے اور مودی حکومت کا فوجی طرز عمل علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے جابرانہ قبضے، نسل پرستی اور ظلم و بربریت کی وجہ سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں قتل و غارت اورخونریزی کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ میں گزشتہ کئی دہائیوں سے زیر التواء تنازعہ کشمیر کے پرامن حل میں بھارت کی ہٹ دھرمی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ بھارت کے سخت موقف نے کشمیر کو جنوبی ایشیا میں ایک جوہری فلیش پوائنٹ بنا دیا ہے کیونکہ غیر ملکی قبضے کے تحت جموں و کشمیر میں بین الاقوامی قوانین کی منظم خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں۔ بھارت اقوام متحدہ کی طرف سے کشمیریوں کو دیے گئے حق خودارادیت سے مسلسل انکار کر رہا ہے اور مودی حکومت کا فوجی طرز عمل علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے اور پورے جنوبی ایشیا میں عدم استحکام کو بڑھا رہا ہے۔ عالمی طاقتوں کو دیرپا علاقائی امن کے لیے تنازعہ کشمیر کے حل میں مدد کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے اور بھارت سے واضح طور پر کہنا چاہیے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کے حوالے سے اقوام متحدہ میں کیے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرے۔ دنیا کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی کے غیر قانونی اور اشتعال انگیز اقدامات کا فوری نوٹس لینا چاہیے اور اقوام متحدہ کو تنازعہ کشمیر کو اپنی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔