’دفع ہوجاؤ‘، رچرڈ گرینیل عمران خان کی رہائی کے بار بار مطالبے سے تنگ آگئے
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق کئی بار ایکس پر ٹوئٹ کرنے والے سابق امریکی انٹیلیجنس چیف رچرڈ گرینیل اب عاجز آگئے۔
خیال رہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق انٹیلیجنس چیف اور خارجہ پالیسی کے ماہر رچرڈ گرینیل کو خصوصی مشنز کا صدارتی ایلچی مقرر کیا ہے۔
رچرڈ گرینیل اپنی ٹوئٹس میں متعدد بار عمران خان کی رہائی سے متعلق پوسٹ کر چکے ہیں مگر عمران خان کے حامیوں کی جانب سے ان کی رہائی کے بار بار مطالبے نے انہیں پریشان کر دیا جس کا غصہ انہوں نے ایک صارف پر نکال دیا۔
انہوں نے حال ہی میں ایکس پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے گھر کے سامنے کیلی فورنیا کے جنگلات میں ہونے والی تباہ کُن آتشزدگی کا منظر دکھایا گیا۔
رچرڈ نے اپنی ٹوئٹ میں کیلیفورنیا میں ڈیموکریٹس کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ان کی پالیسیاں ہمیں جلا کر راکھ کر رہی ہیں۔
رچرڈ گرینیل کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو ووٹ دینا بند کریں جو پانی کے انتظام اور جنگلات کی پالیسیوں میں عقل و فہم کا استعمال نہیں کرتے۔
رچرڈ گرینل کی پوسٹ پر پی ٹی آئی کے حامی صارف محمد نواز خان نے انہیں غصہ نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’ٹھنڈ رکھیں، مگر ایک بار پھر ریلیز عمران خان کا ہیش ٹیگ استعمال کرنا نہ بھولیں‘
جس کے جواب میں رچرڈ گرینیل نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے پاکستانی صارف پر غصہ نکالتے ہوئے کہا کہ تم جنوبی کیلیفورنیا میں نہیں رہتے اس لیے دفع ہو جاؤ۔
چیف رچرڈ گرینیل کے جواب کے بعد عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے صارف نے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عمران خان کی رہائی رچرڈ گرینیل ان کی رہائی
پڑھیں:
علیمہ خان کو سیاست میں گھسیٹنا ناجائز ہے، عمر ایوب
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ علیمہ خان پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ ہیں نہ کہ سیاستدان لہٰذا انہیں سیاست میں گھسیٹنا ناجائز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پارٹی قائدین کیساتھ بشریٰ اور علیمہ کا رویہ ہتک آمیز ہوتا ہے، شیر افضل مروت کا شکوہ
پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ وہ شیر افضل مروت کی علیمہ خان کے حوالے سے گفتگو پر کچھ نہیں کہنا چاہتے لیکن علیمہ خان پر تنقید ناجائز ہے کیوں کہ وہ اور ان کی 2 اور بہنیں جیل میں عمران خان سے بحیثیت خاندان کے افراد ملنے آتی ہیں اس لیے ان کو سیاست میں گھیسٹنا ناجائز ہے۔
’عمران خان کسی ڈٰل یا ڈھیل پر تیار نہیں‘ایک سوال کے جواب میں عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کسی ڈیل یا ڈھیل پر تیار نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھ سے ملاقات کے دوران بھی عمران خان نے واضح طور پر کہہ دیا تھا کہ وہ نہ تو کوئی ڈیل چاہتے ہیں اور نہ ہی ڈیل۔
’پاکستان ہارڈ اسٹیٹ ہو ہی نہیں سکتا‘عمر ایوب کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے کہ پاکستان ہارڈ اسٹیٹ ہے جبکہ ایسا ہے ہی نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اس لیے ہارڈ اسٹیٹ نہیں ہے کہ نہ ہی یہاں آئین اور نہ ہی قانون کی حکمرانی ہے یہاں پر بس جنگل کا قانون چل رہا ہے۔
اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے اوزیشن لیڈر نے دعویٰ کیا کہ وہ جب بھی عدالت کا فیصلہ پولیس کے آگے رکھتے ہیں تو پولیس حکام کہتے ہیں کہ وہ کوئی آرڈر نہیں مانتے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈیل یا ڈھیل شیر افضل مروت علیمہ خان عمر ایوب عمران خان ہارڈ اسٹیٹ