ویسٹ انڈیز کیخلاف قومی ٹیسٹ اسکوڈ کا اعلان کب کیا جائے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلیکٹرز پہلے ہی مشاورت مکمل کر چکے ہیں، چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی منظوری کے بعد اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔
ملتان میں پہلا ٹیسٹ 17 اور دوسرا ٹیسٹ 25 جنوری سے شروع ہو گا۔
ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی اسپنرز کے ساتھ اٹیک کرنے کی حکمت تیار کی گئی ہے۔
نعمان علی پہلے ہی اسکواڈ میں شامل ہیں، ساجد خان اور ابرار احمد کی واپسی ہوگی، اسکواڈ میں فاسٹ بولرز کم ہیں، نسیم شاہ کو آرام دیا جا رہا ہے اور شاہین آفریدی کی اسکواڈ میں واپسی کا امکان نہیں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق کے کم بیک کا امکان ہے، جبکہ ایک سے دو نوجوان بیٹرز بھی اسکواڈ میں شامل ہو سکتے ہیں۔
انجری کے باعث صائم ایوب اور حسیب اللہ اسکواڈ سے باہر ہو چکے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں ناکامی پر ویسٹ انڈین کپتان مایوس
لاہور:ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں ناکامی پر ویسٹ انڈیز ٹیم کی کپتان کا دل ٹوٹ گیا۔
بنگلا دیش نے محض 0.1 نیٹ رن ریٹ کے فرق سے انھیں پیچھے چھوڑ کر پاکستان کے ہمراہ ورلڈ کپ فائنلز میں جگہ بنالی۔
ہیلی میتھیوز نے کہا کہ ہمیں محسوس ہو رہا ہے کہ ہم نے خود کو مشکل میں ڈالا ہے، ہم ایونٹ سے قبل انتہائی پراعتماد تھے لیکن ہمیں اس کی بھاری قیمت چکانا پڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش سے میچ میں ہماری ٹیم نے اچھی فائٹ کی لیکن تواتر سے پرفارمنس نہ کر پانے سے ہمیں کوالیفائر میں بڑا نقصان پہنچا۔
یاد رہے کہ مہم کے آغاز میں ہی اسکاٹ لینڈ کے ہاتھوں اَپ سیٹ شکست نے ویسٹ انڈین ویمنز ٹیم کے لیے مشکلات پیدا کی تھیں۔