کوئٹہ: کوئلہ کان میں دھماکا، 4 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں، 8 کی تلاش کیلئے آپریشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے، 4 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں، مزید مزدروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق 8 کانکنوں کے بچنے کا امکان بہت کم رہ گیا جب کہ امدادی کارروائیوں میں مشکلات درپیش ہیں۔
چیف مائنز انسپکٹر نے کہا کہ کوئلہ کان بیٹھنے سے 12کانکن 4 ہزار فٹ گہرائی میں پھنس گئے تھے، اب تک 12میں سے 4 کانکنوں کی لاشیں نکال لی گئیں ،ریسکیو ٹیموں کا کان میں موجود باقی 8 مزدوروں کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری۔
چیف مائنز انسپکٹر نے کہا کہ ریسکیو ٹیموں نے کان سے 3600 فٹ تک ملبہ نکال کر راستہ کلیئر کردیا، امید ہے ریسکیو ٹیمیں جلد اندر پھنسے کانکنوں تک پہنچ جائیں گے،کوئلہ کان بیٹھنے سے 12کانکن 4ہزار فٹ گہرائی میں پھنس گئے تھے۔
بلوچستان میں کوئلے کی کانوں میں اکثر حادثات ہوتے ہیں جہاں کان کے مالکان حفاظتی طریقہ کار کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور مزدور خطرناک حالات میں کام کرنے پر مجبور ہیں، گزشتہ سال 46 حادثات میں 82 کان کن جاں بحق ہوئے۔
گزشتہ سال جون میں سنجدی کے علاقے میں کوئلے کی کان کے اندر گیس بھرنے سے کم از کم 11 افراد جاں بحق ہوئے۔
2023 میں ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی ایک رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ کوئلہ کانوں میں حفاظتی معیارات پر شاذ و نادر ہی عمل درآمد کیا جاتا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ہمیں بڑے نام نہیں، پرفارمر کی تلاش تھی
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی معروف فرنچائز اور بالی ووڈ اداکارہ پنجاب کنگز کی شریک مالک پریتی زنٹا نے سوشل میڈیا پر رشبھ پنت سے متعلق اپنے فرضی بیان کی تردید کردی۔
سماجی رابطے کیساتھ ایکس (ٹوئٹر) پر بھارتی کرکٹر و لکھنؤ سپر جائنٹس کے وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ آئی پی ایل فرنچائزز میں کہیں بھی جا سکتا ہوں لیکن پنجاب کنگز کے پاس نہیں۔
کرکٹر کے اس بیان پر پریتی زنٹا سے منسلک سے ایک بیان گردش کررہا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ "بالی ووڈ اداکارہ و پنجاب کنگز کی شریک مالک نے بتایا کہ پلئیرز ڈرافٹ میں رشبھ پنت اور شریاس آئر دونوں کو اسکواڈ میں شامل کرنے کا اختیار تھا لیکن ہم نے پرفارمر کو چُنا بجائے بڑے نام کے!"۔
https://www.express.pk/story/2757909/there-is-no-place-for-you-in-cricket-now-my-fathers-words-former-indian-coachs-daughter-2757909دوسری جانب پریتی زنٹا نے اس بیان کی تردید کی کہ "یہ جعلی خبر ہے! معذرت خواہ ہوں"۔۔
ادھر شریاس آئیر کی قیادت میں پنجاب کنگز کی ٹیم نے ابتدائی 7 میں سے 5 مقابلے جیت رکھے ہیں اور پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر قابض ہے۔
https://www.express.pk/story/2757796/babar-azam-will-be-bigger-than-virat-kohli-after-comeback-2757796واضح رہے کہ رشبھ پنت کو لکھنؤ سپر جائنٹس نے 27 کروڑ کی ریکارڈ بولی میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا تھا۔