صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا 12واں اجلاس طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
صدر مملکت آصف علی زرداری نے 16ویں قومی اسمبلی کا 12واں اجلاس 13 جنوری کو طلب کرلیا۔
صدرمملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 جنوری بروز پیر شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (1) کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔
قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 16 ویں قومی اسمبلی کا 12 واں اجلاس ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی کا
پڑھیں:
پشاور: شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنے پر دلہا کو پولیس نے گرفتار کرلیا
پشاور میں اپنی شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے پر دلہے کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پشاور کے علاقے چمکنی میں شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے دلہا کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزم سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا، اور فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف بھی برآمد کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دلہا کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیا گیا اور دلہے نے رات حوالات میں ہی گزاری۔