راولپنڈی (نیوز ڈیسک)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنا کیس انٹر نیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن لے کر جانے کا فیصلہ کیا ہے‘ذاتی معالج کو بانی پی ٹی آئی سے نہیں ملنے دیا جارہا یہ ٹارچر ہے‘

بانی پی ٹی آئی جوچیزمانگتے ہیں وہ نہیں دیتے، کوئی عدالت ہماراکیس سننے کو تیار نہیں ‘ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا‘جب عمران خان نے باہر آنا ہوا تو انشاء اللّٰہ فجر کے وقت جیل کا دروازہ کھل جائے گا‘بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجا کو مقرر کیا ہے

انہوں نے وہی کہنا ہے جو وہ کہیں گے، پارٹی 8 فروری سے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی کے قبضے میں نہیں‘ رانا ثناء اللّٰہ کی پریس کانفرنس سن کر بانی مسکرائے انہیں بڑا مزا آیا۔

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فیملی کو دھمکیاں دی جاتی ہیں وارننگ آتی ہیں‘ہم سے کہا گیاہے مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی ویڈیونکال لیں گے ۔ القادر ٹرسٹ کیس میں کیا سزا ہونی ہے ان کو پہلے ہی پتہ ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

پی ٹی آئی  پر پابندی میں تاخیر ہو سکتی ہے: فیصل واوڈا 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینئر سیاستدان فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی چینلز کو انٹرویو میں کہا ہے کہ 9 مئی سے ایک سال پہلے مجھے پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا تھا۔ فیض حمید بانی پی ٹی آئی کیخلاف ثبوت اور گواہی دینے جا رہے ہیں کہ بطور وزیراعظم وہ انہیں کیا ہدایات دیتے تھے۔ پی ٹی آئی کے اندر سے ہی مائنس ون ہو رہا ہے۔ جنہوں نے بے رحمی کے ساتھ قلم چلائے ان سب کے گرد گھیرا تنگ ہو گا۔ مائنس ون ہو گیا۔ کوئی بانی پی ٹی آئی کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ نہیں کر رہا۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے بھی ویڈیو بناکر سائیڈ پر ہو جاتے ہیں۔ ایک بندے کی سینیٹر شپ جانے والی ہے۔  ملٹری کورٹ ٹرائل کو رول آؤٹ نہیں کر سکتے۔ موجودہ حکومت لیٹ کر سیاست کر رہی ہے۔ پی ٹی آئی نے جو سیاست کی اس کا اب کوئی تصور نہیں کر سکے گا۔ ابھی فی الحال جیل منتقلی نظر نہیں آ رہی۔ پی ٹی آئی بانی کی رہائی سے ملاقات پر محدود ہو گئی۔ پارٹی پر پابندی میں تاخیر ہو سکتی ہے کیونکہ پارٹی لیٹ گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی  پر پابندی میں تاخیر ہو سکتی ہے: فیصل واوڈا 
  • حیدرآباد:ہیومن رائٹس سیل کی انچارج کا خاتون پولیس افسر پر تشدد
  • فیض حمید کو سزا فوج کا اندرونی معاملہ، راستے میں بیریئر لگا کر نفرت نہ پھیلائیں، سہیل آفریدی: ڈرنے والے نہیں، علیمہ خان
  • کسی میں بھی جرأت نہیں کہ عمران خان کو ہاتھ لگائے‘ علیمہ خان
  • نیشنل گیمز؛ سندھ کیلئے پوزیشن یافتہ کائنات سے امتیازی سلوک، ایونٹ سے باہر کردیا گیا
  • واٹر کینن سے گھبرانے والے نہیں،بھائی کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے، علیمہ خان
  • کسی میں بھی جرات نہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو ہاتھ لگائے، علیمہ خان
  • اپنے بھائی کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے، علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو
  • اپنے بھائی کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے، علیمہ خان
  • حکومت کا میڈیا کو اڈیالہ جیل لے جانے کا فیصلہ