گھر میں آتش بازی کے سامان میں دھماکا، 6 افراد جاں بحق، 7 زخمی ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
منڈی بہاالدین (نیوز ڈیسک)منڈی بہاالدین میں گھر میں دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ نجی چینل کے مطابق منڈی بہاالدین کے علاقے پھالیہ کے ایک گھر میں اچانک زور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں آگ لگ گئی، اس واقعے میں 6 افراد جاں بحق، جب کہ 7 زخمی ہوگئے، مرنے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکا گھر میں رکھے ہوئے آتش بازی کے سامان میں آگ لگنے سے ہوا، جس سے گھر کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے، ایمبولینس کے ذریعے مرنے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جب کہ فائرٹینڈر کے ذریعے آگ بجھائی گئی، ریسکیو اہلکار متاثرہ گھر میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔واضح رہے کہ 4 ماہ قبل پنجاب کے شہر ملتان کے علاقے آغا پورہ میں گھر میں آتش بازی کے سامان میں دھماکے سے گھر کی چھت گر گئی تھی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
ملتان سٹی پولیس افسر (سی پی او) صادق علی ڈوگر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا، متوفیوں کی شناخت ریاض، منشا اور صفیہ بانو کے نام سے ہوئی تھی۔سی پی او صادق علی ڈوگر نے ابتدائی تحقیقات کا حوالے دیتے ہوئے بتایا تھا کہ آتش بازی کا سامان گھر میں تیار کیا جاتا تھا، جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا تھا۔
بنگلادیشی کرکٹر تمیم اقبال کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: افراد جاں بحق زخمی ہوگئے گھر میں ا
پڑھیں:
جامشورو حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی، 30 زخمی
فائل فوٹوجامشورو میں تھانا بولا خان کے قریب بس کو پیش آئے حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی جبکہ 30 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر جامشورو کا کہنا ہے کہ بس تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گری، بس میں سوار افراد بلوچستان میں گندم کی کٹائی کے بعد واپس آرہے تھے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق بھِیل برادری سے تھا، زخمیوں کو تعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔