بنگلا دیش (نیوز ڈیسک)بنگلا دیش کے اسٹار کرکٹر اور سابق کپتان تمیم اقبال نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔تمیم اقبال نے دوسری بار انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ اس سے قبل جولائی 2023 میں انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے 24 گھنٹے بعد فیصلہ واپس لے لیا تھا۔بائیں ہاتھ کے کرکٹر تمیم اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ کافی عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دور رہا اور اب یہ میرے انٹرنیشنل کیریئر کا اختتام ہے، اس حوالے سے کافی عرصے سے سوچ رہا تھا۔

تمیم اقبال نے کہا کہ اب جب چیمپئنز ٹرافی جیسا بڑا ایونٹ قریب ہے تو میں اپنے آپ کو ڈسکس نہیں کروانا چاہتا، ایک لمبے عرصے سے بی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ سے خود کو الگ کر لیا تھا، ریٹائرمنٹ یا کھیلنے کا فیصلہ کسی بھی ایتھلیٹ یا کرکٹر کا ذاتی ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کپتان نظم الحسین شنتو نے مجھے واپسی کے حوالے سے نیک نیتی سے پوچھا، سلیکشن کمیٹی نے بھی میری سلیکشن کے حوالے سے مجھ سے پوچھا مگر میں نے فیصلہ کر لیا تھا، مجھے اتنا اہم سمجھنے پر ان تمام افراد کا شکریہ۔تمیم اقبال نے اپنی ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے سلیکٹرز کو آگاہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ تمیم اقبال نے 2007 میں ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور 2008 میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔انہوں نے 70 ٹیسٹ میچز میں 5 ہزار 134، 243 ون ڈے میں 8 ہزار 357 اور 78 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں ایک ہزار 758 رنز بنائے۔

ستاروں کی روشنی میں آج بروزہفتہ،11 جنوری 2025 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: انٹرنیشنل کرکٹ سے تمیم اقبال نے

پڑھیں:

سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کو 4 سال قید کی سزا

سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کو 4 سال قید کی سزا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز

میلبرن:آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کمنٹیٹر مائیکل سلیٹر کو 4 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکل سلیٹر نے 7 چارجز میں اپنا جرم قبول کیا جس میں گھریلو تشدد کا الزام بھی شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق کوئنز لینڈ کی ماروچیڈور ڈسٹرکٹ کورٹ میں مائیکل سلیٹر کے کیس کی سماعت ہوئی، سابق کرکٹر پر 2023 کے آخر میں ایک خاتون پر گھریلو تشدد سمیت مختلف الزامات عائد کئے گئے تھے۔
عدالت نے مائیکل سلیٹر پر واضح کیا آپ شراب نوشی میں رہے ہیں اس لیے ری ہیب بھی آسان کام نہیں رہا۔
بعد ازاں عدالت نے انہیں 4 سال قید کی سزا سنائی تاہم وہ ایک سال سے زائد عرصہ جیل میں گزار چکے ہیں۔
واضح رہےکہ مائیکل سلیٹر نے 74 ٹیسٹ اور 42 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرانسداد دہشتگردی عدالت سے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری راشد لطیف نے 90 کی دہائی میں ٹیم میں ہونیوالی بغاوت سے پردہ اٹھادیا سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا پی سی بی پر واجبات ادا نہ کرنیکا الزام چمپئن ٹرافی میں انجری:اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل را ئو نڈر پی ایس ایل 10 سے باہر مسلسل شکستوں نے عاقب جاوید کی رخصتی کا پروانہ بھی جاری کردیا پاکستان ویمنز نے تھائی لینڈکو ہرا کر ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرلیا اسلام آباد گرلز ہاکی ٹیم کے ٹرائلز اور سلیکشن کمیٹی کا اعلان، 35ویں نیشنل گیمز سندھ کی تیاریوں کا آغاز TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کو 4 سال قید کی سزا
  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کردیا، سب سے زیادہ پیسے کون لے رہا ہے؟
  • راشد لطیف کا پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کے کرداروں کو بے نقاب کرنے کا اعلان
  • جے یو آئی کا 27 اپریل کو لاہور میں غزہ ملین مارچ کا اعلان
  • سندھو بچاؤ تحریک کو مزید تیز کرنےکا فیصلہ، جلسوں کا اعلان
  • ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں ناکامی پر ویسٹ انڈین کپتان مایوس
  • راشد لطیف کی پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کے راز فاش کرنے کی دھمکی
  • راشد لطیف کا پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کے راز فاش کرنے کا اعلان
  • حکومت نے ہر سطح پر افکارِ اقبال کی ترویج کا فیصلہ کیا ہے، احسن اقبال
  • اسٹیڈیم سے نام ہٹانے کا معاملہ؛ سابق کپتان بھڑک اُٹھے، عدالت جانے کا اعلان