جیکب آباد(نمائندہ جسارت)شہری اتحاد جیکب آباد کا اجلاس، عہدیدار مقرر ،صحت، امن و امان، پینے کا صاف پانی اور بنیادی سہولیات نہ ہونے پر تشویش کا اظہار، شہر کے بنیادی مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی سیاسی، سماجی، دینی، بیوپاری اور سول سوسائٹی کی ایک سو سے زائد تنظیموں پر مشتمل شہری اتحاد جیکب آباد کی جنرل کونسل کا اجلاس صدر محمد یاسر ابڑو کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اے جی انصاری، نائب صدر ابوبکر سومرو،( ضلعی امیر جماعت اسلامی ) علامہ مقصود علی ڈومکی، عبدالحئی سومرو، عبدالستار جاگیرانی، حاجی غلام نبی رند، ابوبکر سومرو، مقبول لاشاری، محمد عالم کھوسو، انتظار حسین چھلگری، گل حسن ٹالانی، سری چند بھائونانی، شلو کمار، گلاب جان مینگل، میاں احمد بلیدی، علی مردان سیال، گل حسن سومرو، محمد حنیف جکھرانی، عبدالفتاح ڈومکی اور لکمیر چاچڑ سمیت بڑی تعداد میں مختلف پارٹیوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیکب آباد شہر مسائلستان بن چکا ہے عوام صحت، تعلیم، پینے کے صاف پانی، امن وامان، صفائی، بجلی، گیس کی سہولت سے محروم ہے، بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے عوام کا جینا محال ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری اتحاد کی تاریخی جدوجہد کی بدولت شہریوں کو پینے کا میٹھا اور صاف پانی فراہم کرنے کے لیے میگا واٹر سپلائی اسکیم بنائی گئی لیکن سازش کے تحت اس کو ناکام بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے شہری صاف پانی کے لیے ترس رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں بے امنی عروج پر ہے ڈکیتی، چوری، لوٹ مار، اغوا اور قتل و غارت گری کی وجہ سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہے، سرکاری اسپتالوں میں آنے والے غریب مریضوں کو علاج کی سہولت فراہم نہیں، کروڑوں کا بجٹ ہونے کے باوجود جمس اسپتال میں ادویات کی قلت ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کو اذیت میں مبتلا کردیا ہے۔رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ شہر کے بنیادی مسائل کو حل کیا جائے بصورت دیگر شہری اتحاد کی جانب سے احتجاجی تحریک چلائی جائے گی دوسری جانب اجلاس میں شہری اتحاد جیکب آباد کے عہدیدار مقرر کئے گئے جنرل کونسل کے اجلاس میں جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اے جی انصاری نے شہری اتحاد کے نئے عہدیداروں کا اعلان کیا جس کے مطابق سینئر نائب صدر احمد علی بروہی، نائب صدور میں ، محمد ابوبکر سومرو،عبدالستار جاگیرانی، علامہ مقصود ڈومکی، حاجی غلام نبی رند، لعل چند سیتلانی، جوائنٹ سیکرٹری محمد وارث جکھرانی، مقبول احمد لاشاری، حماد اللہ انصاری، گلاب جان مینگل، محمد شعبان ابڑو، پریس سیکرٹری زاہد حسین رند، انفارمیشن سیکرٹری عبدالحئی سومرو، فنانس سیکرٹری گل حسن ٹالانی، ڈیجیٹل سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر وحید بروہی، میڈیا کوآرڈینیٹر معاویہ بنگلانی، کوآرڈینیٹر عاصم گل ابڑو جبکہ سپریم کونسل میں انتظار حسین چھلگری، ندیم قریشی، ایڈووکیٹ مظفر علی رند، محمد یوسف میمن، محمد عالم کھوسو، بابو مہیش کمار لاکھانی، سمیع اللہ سرھیو، فقیر مولا بخش کھوسو، نصر اللہ ڈومکی، الطاف حسین میرانی، جان پرویز، سری چند بھائونانی، شلو کمار، پاسٹر شارون یوسف، مولانا عبدالجبار رند، رحمت اللہ کھوسو، مجیب الرحمن بنگلانی، میاں احمد بلیدی، محمد علی پلال، حاجی لکمیر چاچڑ، عبدالنبی لاشاری، گل حسن سومرو، شاہد حسین جوادی، محمد سلیم سومرو، احسان علی سہاگ، فدا علی لکھن، محمد رمضان گولو، چاکر جونیجو، ایڈوکیٹ جی ایم سومرو، احمد علی ٹالانی، رفیق احمد فخری، نثار احمد ویسر، عید محمد ڈومکی، شمس الدین سومرو، شاہ بخش ابڑو، شاہنواز منجھو، عبدالطیف سومرو، عبدالمجید سرکی شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شہری اتحاد جیکب ا باد صاف پانی گل حسن کہا کہ

پڑھیں:

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین سے ملاقات،بڑے بھائی کے انتقال پر اظہارتعزیت۔

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین سے ملاقات،بڑے بھائی کے انتقال پر اظہارتعزیت۔ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز


اسلام آباد( سب نیوز) وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین سے ان کی آفس میں ملاقات کی اور ان کے بڑے بھائی چوہدری محمد حنیف کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے صدراورنگزیب خان،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد سرفرازملک،چوہدری زاہد احمد،کلیم عباسی،ملک اسلم و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

ملاقات میں محمد حنیف عباسی نے چوہدری محمد یٰسین اوران کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری محمد حنیف ملنسار، باکردار اور سماجی خدمت کے جذبے سے سرشار شخصیت تھے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی خدمات اور کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس موقع پر سی ڈی اے مزدوریونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی کی آمد، تعزیتی کلمات اور حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئی ایل ٹی 20: ایم آئی ایمریٹس نے نائٹ رائیڈرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ڈاکٹر وردا کیس میں سنسنی خیز انکشافات: قتل کا سودا ایک کروڑ میں کرنے کا انکشاف نو مئی کے واقعات فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعیناتی پلٹنےکا منصوبہ تھا، فیض حمید اس کا حصہ تھے: خواجہ آصف فیض حمید شواہد کے ساتھ عمران خان کے خلاف گواہی دینے جا رہے ہیں، فیصل واوڈا ایس آئی ایف سی مراعات تجویز نہیں کریگی، آئی ایم ایف نے حکومت کو نئے اسپیشل اکنامک زون بنانے سے بھی روک دیا بھارت کے بغیر پاکستان کے ساتھ علاقائی اتحاد میں شمولیت ممکن ہے، بنگلہ دیش آج کی سزا کے بعد ثاقب نثار ہو یا بانی پی ٹی آئی سب کو سزا ملیگی، طلال چوہدری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  •  ٹیکس چوری میں ملوث ڈاکٹرز‘ کلینکس اور اسپتالوں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
  • ایف بی آر کا ٹیکس چوری میں ملوث ڈاکٹرز، اسپتالوں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
  • سپیکر پنجاب اسمبلی سے برطانوی وزیر مملکت کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین سے ملاقات،بڑے بھائی کے انتقال پر اظہارتعزیت۔
  • سیف الدین کی والدہ انتقال کرگئیں ٗ نماز جنازہ میں منعم ظفر کی شرکت
  • سیپاک ٹاکرا ایونٹ:سندھ وائٹس اور ویمینز میں سندھ کی فتح
  • پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر فیض حمید کیخلاف فیصلہ حق کی فتح ہے: عطا تارڑ
  • پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر فیض حمید کیخلاف فیصلہ حق کی فتح ہے: عطا تارڑ  
  • ریڈ لائن کراس کرنے والے پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر فیض حمید کیخلاف فیصلہ حق کی فتح ہے، عطا تارڑ
  • خواتین پر تشدد کیخلاف عالمی اتحاد ’’آل اِن‘‘ قائم