محرابپور،2نوجوان لاپتا ،اہل خانہ کواغوا کاشبہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
محراب پور(جسارت نیوز)محراب پور دو نوجوان لاپتا، اغوا کا شک، اہل خانہ نے پولیس سے مدد مانگ لی، کوٹری کبیر کے نواحی گاؤں کریم داد لاشاری کا 16سالہ نوجوان فیاض لاشاری ولد غلام شبیر لاشاری پراسرار طور پر گم ہوگیا ہے، خان واہن کے نواحی گاؤں عبد الکریم کلہوڑو کا رہائشی 24 سالہ نوجوان ساجد علی ولد کھبڑ کلہوڑو بھی پراسرار طور پر گھر سے لاپتا ہے۔ اہل خانہ کے مطابق بیٹوں کو کافی تلاش کیا، رشتے دار، دوست احباب سے پتا کرایا ہے لیکن کچھ پتا نہیں چل رہا ہے بیٹے مزدوری اور مسجد کی ٹوپی بیچ کر گزربسر کرتے تھے پولیس ہماری مدد کرے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے جھنڈے والا لباس کیوں پہنا؟ نوجوان گرفتار
ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈے سے بنے کپڑے پہن کر اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچنے والے پارٹی کارکن کو حراست میں لے لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کارکن گلزار کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے، پی ٹی آئی کارکن کو پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا گیا، زیر حراست کارکن پی ٹی آئی جھنڈے سے بنے کپڑے پہن کر اڈیالہ جیل ہے باہر پہنچا تھا۔