Nawaiwaqt:
2025-04-22@07:38:01 GMT

پاک بحریہ کملاگ کمانڈ کی سالانہ ایفیشنسی ایوارڈ کی  تقریب

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT

پاک بحریہ کملاگ کمانڈ کی سالانہ ایفیشنسی ایوارڈ کی  تقریب

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاک بحریہ کملاگ کمانڈ کی سالانہ ایفیشنسی ایوارڈ  کی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی میں منعقد ہوئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس چیف آف دی نیول سٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ وائس چیف آف دی نیول سٹاف نے اس بات پر زور دیا کہ انتھک محنت، مضبوط عزم اور غیر متزلزل جذبہ پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کا طرہ امتیاز ہے۔ انہوں نے انعامات حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دی اور اسی طرح محنت اور لگن سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ قبل ازیں ریئر ایڈمرل محمد سہیل ارشد نے سال  کے دوران  کملاگ کمانڈ کی آپریشنل کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ  کملاگ کمانڈ نے چیلنجز کے باوجود کامیابی سے اپنے تمام اہداف حاصل کیے۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پاک سری لنکا بحری مشق کی منسوخی سے متعلق بھارتی میڈیا کی بےبنیاد خبریں بے نقاب

پاکستان اور سری لنکا کیبحری مشق کی منسوخی سے متعلق بھارتی میڈیا کی بے بنیاد خبریں بے نقاب ہو گئیں۔پاک بحریہ کے عالمی بحری قوتوں سے بڑھتے تعاون پر بھارتی میڈیا کو تشویش لاحق ہوگئی ہے، امن 2025 میں 60 ممالک کی تاریخی شرکت پر بھارتی میڈیا کی بوکھلاہٹ دیکھنے میں آ رہی ہے۔سری لنکن بحریہ کی امن مشق میں فعال شرکت پاکستان کے ساتھ مضبوط دفاعی تعلقات کا مظہر ہے، پی این ایس اصلت کے کولمبو کے خیرسگالی دورے سے بحری تعاون میں مزید اضافہ ہوگا۔سری لنکا کی وزارت دفاع نے بھارتی میڈیا کے دعوؤں کو سختی سے مسترد کر دیا. بھارت کی پاکستان اور سری لنکا کے قریبی تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سابق ائیر وائس مارشل کا کورٹ مارشل، وزارت دفاع سے ریکارڈ طلب
  • پاک سری لنکا بحری مشق کی منسوخی سے متعلق بھارتی میڈیا کی بےبنیاد خبریں بے نقاب
  • برطانوی جریدے کی جانب سے ڈاکٹر ادیب رضوی کیلیے عالمی ایوارڈ
  • وائس چانسلر کا انتخاب؛ این ای ڈی کے لیے تین نام شارٹ لسٹ
  • پی ایس ایل جیسی پرفارمنس انٹرنیشنل میں نہیں کر پا رہا: شاداب خان
  • بین المذاہب ہم آہنگی، واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں ایسٹر کی خصوصی تقریب کا انعقاد
  • ریاست بھر کی یکساں ترقی و خوشحالی اور تمام علاقوں کیلئے سہولیات کی فراہمی میرا منشور ہے، چوہدری انوارالحق
  • پاکستان کے مختلف شہروں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان
  • دارارقم سکولز خیابان قائد کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا منصورہ آڈیٹوریم میں انعقاد
  • احسن بھون اور عرفان صادق تارڑ نے پنجاب بار کونسل کے پہلے سہولت سینٹر کا افتتاح کر دیا