افسوس ہے! مجھ سے کوئی شادی نہیں کرنا چاہتا: اداکارہ میرا
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
لاہور (نیٹ نیوز) معروف پاکستانی اداکارہ میرا اپنی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے روہانسی ہوگئیں۔ میرا کا سوشل میڈیا پر ایک مختصر انٹرویو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں اداکارہ سے اینکر نے سوال کیا کہ 'نیلم منیر کی شادی ہوگئی ہے، آپ کا کب تک کا ارادہ ہے؟' جواب میں میرا نے کچھ سوچتے ہوئے کہا 'بس! افسوس ہے'۔ جس پر اینکر نے کہا 'نیلم منیر کی شادی کا افسوس ہے یا اپنی شادی میں تاخیر ہونے کا؟' میرا نے جواب دیا کہ اپنی شادی میں تاخیر کا افسوس ہے۔ اینکر کے مسلسل سوالات پر میرا نے انتہائی تحمل مزاجی سے جواب دیا کہ 'مجھے اب تک کوئی نہیں ملا، مجھ سے کوئی شادی نہیں کرنا چاہتا، مجھے وجہ نہیں معلوم کہ ایسا کیوں ہے'۔ آخر میں میرا کرسی سے اٹھ کر یہ کہتے ہوئے چلی گئیں کہ 'مجھ سے کوئی شادی نہیں کرنا چاہتا'۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: افسوس ہے
پڑھیں:
میسی کے مختصر دورۂ بھارت پر مداح برہم، کولکتہ اسٹیڈیم میں ہنگامہ آرائی
عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹار لیونل میسی کے دورۂ بھارت کے دوران کولکتہ اسٹیڈیم میں انتہائی مختصر قیام نے مداحوں کو مشتعل کر دیا، جس کے نتیجے میں اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ کے واقعات پیش آئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیونل میسی کولکتہ اسٹیڈیم میں صرف 10 سے 20 منٹ کے لیے موجود رہے۔ مداحوں کو امید تھی کہ وہ اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو قریب سے دیکھ سکیں گے یا میدان میں کوئی علامتی سرگرمی انجام دیتے ہوئے دیکھیں گے، مگر ایسا نہ ہو سکا۔
مشتعل مداحوں نے اسٹیڈیم میں ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے شکایت کی کہ میسی کو سیاسی رہنماؤں اور وزرا نے گھیر رکھا تھا، جس کے باعث عام شائقین انہیں دیکھ تک نہ سکے۔ مداحوں کا کہنا تھا کہ وہ دور دراز علاقوں سے صرف میسی کی ایک جھلک دیکھنے آئے تھے۔
مداحوں نے یہ بھی گلہ کیا کہ میسی نے نہ کوئی فٹبال کک لگائی، نہ مداحوں سے خطاب کیا اور نہ ہی کسی سرگرمی میں حصہ لیا، جس کے باعث انہیں شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ بعض شائقین نے اس ایونٹ کو بدانتظامی اور توقعات کے برعکس قرار دیتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے فٹبال اسٹار کا صرف چند منٹ کے لیے آنا شائقین کے ساتھ ناانصافی ہے۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی سخت کر دی گئی جبکہ انتظامیہ کو مداحوں کے غصے اور مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔