پلاٹوں پر قبضے کے خلاف خیرپور کے رہائشی کا احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) خیرپور کے رہائشی فیاض حسین شر نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ہمارے خاندان کے خلاف پریس کلب میں پریس کانفرنس کی گئی، جس میں شکیل شر، رازق دیہنو اور دیگر نے ہم پر پلاٹوں پر قبضہ کرنے کے الزامات لگائے۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کی جانب سے کی گئی پریس کانفرنس من گھڑت اور جھوٹ ہے۔ فیاض حسین نے کہا کہ میں سندھ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہا ہوں، مجھے ذہنی دباؤ میں ڈال کر میری تعلیم متاثر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ میں اپنی تعلیم مکمل نہ کر سکوں۔ شکیل شر کی جانب سے پلاٹ کے سروے نمبر 123 پر قبضے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
کوئٹہ، محکمہ تعلیم کی تنظیموں کے احتجاج کے باعث بورڈ امتحانات ملتوی
اساتذہ تنظیموں کا کہنا ہے کہ چیئرمین بورڈ کی تعیناتی غیر قانونی ہے، انکی تعیناتی کا نوٹیفکیشن منسوخ ہونے تک احتجاج جاری رہیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان بورڈ نے محکمہ تعلیم سے منسلک متعدد تنظیموں کے بائیکاٹ کے باعث انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کر دیئے۔ بورڈ آفس کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے نئے ڈیٹ شیٹ کا اعلان چند روز میں کر دیا جائے گا۔ محکمہ تعلیم سے وابستہ متعدد تنظیموں نے چیئرمین بورڈ کی تعیناتی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے امتحانات کا بائیکاٹ کیا تھا۔ انکا کہنا ہے کہ چیئرمین کی تعیناتی BBISE ایکٹ 2019 کے برخلاف ہے، احتجاج کا سلسلہ چیئرمین تعیناتی کے نوٹیفکیشن کی منسوخی تک جاری رہے گا۔ دوسری جانب اس امر سے طلباء شدید متاثر ہوئے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ ان پر امتحانات کا دباؤ ہے۔ تاہم امتحانات ملتوی ہونے سے وہ اس دباؤ میں مبتلا رہیں گے۔ طلباء کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مستقبل سے متعلق پریشان ہیں۔ حکومت جلد از جلد معاملات کو حل کرکے امتحانات منعقد کروائے۔