سوشل میڈیا نے کھیلوں کی سرگرمیاں مانند کردی ہیں،شرف علی شاہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) میٹرک و انٹر بورڈز کے چیئرمین پروفیسر شرف علی شاہ نے کہا ہے کہ غیر نصابی سرگرمیاں طلباء میں مثبت رجحانات کو جنم دیتی ہیں، کھیلوں کی سرگرمیوں سے نہ صرف جسمانی و ذہنی صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ طلباء میں خود اعتمادی، نظم و ضبط اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دار ارقم اسکول فیڈرل بی ایریا برانچ کے سالانہ اسپورٹس فیسٹیول کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر دار ارقم اسکول کے پرنسپل سید ساجد احمد، موئے تھائے کک باکسنگ کے ورلڈ چمپئن آغاکلیم، کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر حامد الرحمٰن اور اے آر وائے نیوز کے اینکرپرسن اشفاق ستی بھی موجود تھے۔ سالانہ اسپورٹس فیسٹول میں ریس، ہاکی، رسہ کشی، چمچہ ریس، مارشل آرٹس سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوئے، کامیاب طلبہ و طالبات میں میڈلز اور ٹرافی تقسیم کیے گئیں۔پروفیسر شرف علی شاہ کا کہنا تھا کہ تعلیم کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بچوں کی ذہنی و جسمانی صحت کے لیے مفید ہوتی ہیں، اب اسکولز میں کھیلوں کی سرگرمیاں نہیں ہوتیں، بچوں میں سوشل میڈیا اور موبائل کا ستعمال بڑھ گیا ہے ، یہی وجہ ہے کہ ہمارے ہاں غیرمتعدی امراض بڑھ رہے ہیں، شوگر ، فالج، ہارٹ، بلڈ پریشر اور موٹاپا عام بیماریاں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دار ارقم اسکول کا سالانہ اسپورٹس فیسٹول اچھی روایت ہے باقی اسکولوں کو بھی اس روایت کو زندہ کرنا چاہیے تاکہ ہم ایک صحت مند قوم اور صحت مند پاکستان بن سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر نصابی سرگرمیاں طلباء میں مثبت رحجانات کو جنم دیتی ہیں، اس سے طلباء میں محنت کرنے کی لگن پیدا ہوتی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: طلباء میں
پڑھیں:
سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کیلئے فوڈ چین پر حملہ کیا: ملزمان کا عدالت میں بیان
اسکرین گریبزبین الاقوامی فوڈ چین پر حملہ کرنے والے 6 ملزمان کو راولپنڈی کی مقامی عدالت پیش کر دیا گیا۔
ملزمان کو سول جج ممتاز ہنجرا کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت میں بیان دیتے ہوئے ملزم کامران سجاد نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کے لیے ایسا کیا، معلوم نہیں تھا یہ نتائج ہوں گے، سچے دل سے معافی مانگتا ہوں مجھے معاف کیا جائے۔
کراچی نارتھ کراچی میں گذشتہ روز انٹر نیشنل فوڈ چین...
ملزم نصیر احمد نے اپنے مؤقف میں کہا کہ سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کے لیے یہ سب کیا، اپنے عمل پر افسوس ہے، کوئی شخص بھی ایسا کام نہ کرے جس سے رسوائی ہو، ہمارے ایسے عمل سے ملک کی بدنامی ہوئی، ہم نے کسی کے کہنے پر ایسا نہیں کیا۔
یاد رہے کہ راولپنڈی میں ملزمان نے بین الاقوامی فوڈ چین میں ہنگامہ آرائی اور خواتین کو ہراساں کیا تھا۔
ملزمان کے خلاف بین الاقوامی فوڈ چین پر حملے کا مقدمہ تھانہ وارث خان میں درج ہے۔