کراچی؛ بلاول بھٹو آج ذوالفقار بھٹو ایکسپریس وے کا افتتاح کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
کراچی:
بلاول بھٹو آج ذوالفقار بھٹو ایکسپریس وے کے پہلے فیز کا افتتاح کریں گے
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج قیوم آباد سے شاہ فیصل کالونی تک 9.1 کلومیٹر پر محیط شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے (شاہراہ بھٹو )کے پہلے فیز کا افتتاح کریں گے۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز سہہ پہر 3 بجے سے ہوگا، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور دیگر موجود ہوں گے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھٹو ا
پڑھیں:
ایسا معاشرہ چاہتے ہیں جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق ملیں، بلاول بھٹو
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہوگا جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق اور مواقع ملیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے ایسٹر پر مسیحی برداری کو مبارک باد دی اور کہا کہ اقلیتوں کے آئینی حقوق کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے ساتھ یکجہتی اور انصاف کے اصولوں کو مقدم رکھا۔
پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اقلیتوں کے تحفظ اور انہیں بااختیار بنانے کےلیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہوگا جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق اور مواقع ملیں۔