Jasarat News:
2025-04-22@06:02:41 GMT

کوسٹ گارڈ کے اہلکار کے جاںبحق ہونے پر مقدمہ

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT

( اسٹاف رپورٹر ) ایم 9موٹروے کاٹھور کے پاس کار سوار کی کوسٹ گارڈ کے اہلکار کے جاںبحق ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایم 9موٹر وے کاٹھور جاتے ہوئے تیز رفتار کار سوار سپاہی کو ٹکر مار کر فرار ہوگیا تھا ،کوسٹ گارڈ کا زخمی اہلکار عادل جناح اسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہوگیا ،واقعہ کا مقدمہ کوسٹ گارڈ کے نائب صوبیدار کی مدعیت میں گڈاپ تھانے میں درج کر لیا گیا ، مقدمے کے متن پر ہے کہ اسمگلنگ کی اطلاع پر ہم کاٹھور کے قریب اسنیپ چیکنگ کررہے تھے،موٹر وے پر کراچی سے حیدرآباد جاتے ہوئے ایک کار کو انصاری پل کے پاس روکا،کار سوار رانگ لیکر حیدرآباد سے کراچی آنے والے روڈ پر آگیا،کار سوار نے فرار ہونے کی کوشش کی تو کوسٹ گارڈ اہلکاروں نے روکا،کار سوار سپاہی عادل کو ٹکر مارکر فرار ہوگیا،کار سوار کچھ دور جاکر کار کو چھوڑ کر فرار ہوگیا،شدید زخمی سپاہی کو پہلے بقائی اور پھر جناح اسپتال منتقل کیا،جناح اسپتال میں سپاہی دوران علاج جاں بحق ہوگیا،پکڑی گئی کار سے 41بورے چھالیہ اور 100پیکٹ گٹکے کے ملے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کوسٹ گارڈ کار سوار

پڑھیں:

کراچی: تیز رفتار آئل ٹینکر موٹر سائیکل سوار کو روند دیا

کورنگی صنعتی ایریا گودام چورنگی کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر کے ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ابتدائی طور پر ٹینکر میں آتشزدگی کی اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پہنچی اور فائر برگیڈ کو بھی طلب کیا گیا جس پر فائر برگیڈ کی ایک گاڑی نے جائے وقوعہ پہنچ کر آگ پر قابو پایا جبکہ ٹینکر ڈرائیور نے پولیس کو جھوٹا بیان دیا کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے۔تاہم، پولیس نے مزید تفتیش کی تو ٹینکر ڈرائیور نے اپنا بیان تبدیل کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق ٹینکر ڈرائیور نے بیان تبدیل کرتے ہوئے بتایا کہ ٹینکر سے موٹر سائیکل کو ٹکر لگی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہوا۔ جس کے بعد مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگادی اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔

واقعے میں زخمی ہونے والے شہری 30 سالہ ریاض ولد بشیر کو زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس نے آئل ٹینکر کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹینکر بھی تحویل میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق زخمی کا بیان قلمبند کرنے کے بعد قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • جامشورو: تھانہ بولاخان کے قریب مسافروں سے بھرا ٹرک کھائی میں گر گیا، 16 افراد جاں بحق
  • جامشورو: تھانہ بولاخان کے قریب مزدا ٹرک حادثے میں ہلاک افراد کی تعداد 14 ہو گئی
  • کراچی: تیز رفتار آئل ٹینکر موٹر سائیکل سوار کو روند دیا
  • لاہور: ڈاکو اوورسیز پاکستانی خاتون پر تشدد کرنے کے بعد سونے کی چین چھین کر فرار
  • احتجاج کے باعث اہم سڑک بند، ملک بھر کو سامان کی ترسیل رک گئی
  • جنوبی وزیرستان: انسدادِ پولیو مہم پر مامور پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ، دہشتگرد ہلاک، سپاہی شہید
  • کراچی: موٹر سائیکل حادثات میں 3 افراد جاں بحق
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی
  • کراچی میں اناڑی سکیورٹی گارڈ نے گولی چلادی، نوجوان زخمی؛ ویڈیو سامنے آ گئی
  • ڈولفن اسکواڈ میں 1000 نئے کانسٹیبلز شامل کرنے کا فیصلہ