Jasarat News:
2025-04-22@06:28:17 GMT

یوکرین کیلیے مزید 50کروڑ ڈالر امریکی امداد کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے حکومت کی مدت کے خاتمے سے قبل یوکرین کے لیے 50کروڑ ڈالر کے آخری امداد پیکیج کا اعلان کر دیا گیا۔ وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے اعلان میں کہا گیا کہ وہ جنگ کے خاتمے سے قبل یوکرین کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانا چاہ ر ہے ہیں۔ امداد میں فضائی دفاعی میزائل، زمین سے زمین پر مار کرنے والا اسلحہ، یوکرین کی فضائیہ میں شامل ایف 16 طیاروں سے فائر کرنے کے لیے مختلف اقسام کا اسلحہ اور دیگر ہتھیار شامل ہیں ۔ امریکی انتظامیہ کی جانب سے فروری 2022ء کے بعد مجموعی طور پر 65 ارب ڈالر کی امداد یوکرین کو دی جاچکی ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے امریکی حکومت کی جانب سے روس پر لگائی گئی پابندیوں سے روس کو معاشی طور پر کمزور کرنے میں مدد ملے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی امریکی صدر کی جانب سے یوکرین کو 2.

5 ارب ڈالرامداد دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔دوسری جانب کریملن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے روسی صدر سے ملاقات کے بیان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ولادیمیر پیوٹن پیشگی شرائط کے بغیر نو منتخب امریکی صدر سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیشکوو نے کہا کہ صدر پیوٹن نے بارہا ٹرمپ سمیت بین الاقوامی رہنماؤں سے رابطے کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے۔یاد رہے کہ نو منتخب امریکی صدر نے اعلان کیا تھا کہ وہ یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے روسی صدر کے ساتھ ملاقات کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی جانب سے کے لیے

پڑھیں:

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی کے شہریوں کیلیے بُری خبر کا الرٹ جاری

کراچی:

محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے ایک بُری خبر کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں آج سے ہیٹ ویو کا آغاز ہو چکا ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید گرمی اور حبس کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ادارے کے مطابق موسم نہ صرف گرم بلکہ مرطوب بھی رہے گا، اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد ہے، جو حبس کی شدت میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔

مزید پڑھیں: محکمہ موسمیات کی کراچی میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی

ماہرین موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ اس دوران ہواؤں کی رفتار 30 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھنے کا امکان ہے، جبکہ اس وقت ہوا 9 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات پہلے ہی کراچی میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر چکا ہے، اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں، دھوپ میں سفر سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور گرمی سے بچاؤ کی دیگر تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • برطانوی جریدے کی جانب سے ڈاکٹر ادیب رضوی کیلیے عالمی ایوارڈ
  • حکومت کو ملنے والی غیرملکی امداد میں کمی آگئی
  • روس عارضی جنگ بندی کا جھوٹا تاثر پیش کر رہا ہے، زیلنسکی
  • پنجاب حکومت کا فلم کی تیاری کے لیے مالی امداد فراہم کرنےکا اعلان
  • محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی کے شہریوں کیلیے بُری خبر کا الرٹ جاری
  • روسی صدر پیوٹن کا ایسٹر کے موقع پر یکطرفہ یوکرین جنگ بندی کا اعلان
  • روسی صدر کا یوکرین میں عارضی جنگ بندی کا اعلان
  • پیوٹن کا ایسٹر کے موقع پر یکطرفہ یوکرین جنگ بندی کا اعلان
  • حوثیوں نے اسرائیل اور امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں پر حملے کرنے کا اعلان کردیا
  • ژالہ باری سے متاثرہ گاڑیوں کے مالکان کیلیے مالی امداد کی سفارش