توشہ خانہ ٹو کیس‘بشریٰ بی بی کی عدم حاضری پر عدالت برہم
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
راولپنڈی (آن لائن) اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ سے بلغاری کمپنی کے بیش قیمت زیورات کے حصول سے متعلق عمران خان ور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس میں سابق چیئرمین کے وکیل نے ایف آئی اے کے چوتھے گواہ پر جرح مکمل کر لی۔ عدالت نے بشریٰ بی بی اور ان کے وکیل کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اگر آئندہ تاریخ پر ملزمہ کے وکیل پیش نہ ہوئے تو تادیبی کارروائی کے تحت جرح کا حق ختم کر دیا جائے گا۔دوران سماعت سابق چیئرمین کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا لیکن بشریٰ بی بی اور ان کے وکیل ارشد تبریز عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ یاد رہے کہ توشہ خانہ ریفرنس میں الزام ہے کہ سابق چیئرمین اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ سے بلغاری کمپنی کے زیورات خلاف قانون کم قیمت پر حاصل کیے تھے اور یہ زیورات مارکیٹ میں فروخت کر دیے جیولری سیٹ کی مالیت 7 کروڑ 50 لاکھ روپے تھی، جس میں قیمتی ہار اور دیگر زیورات شامل تھے، توشہ خانہ کیس میں نیب نے گزشتہ سال 13 جولائی کو دونوں ملزمان کو گرفتار کیا تھا جبکہ عدالت نے 14 جوالائی کو ملزمان کاپہلا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے نیب حکام کو جیل میں تفتیش کی ہدایت کی تھی تاہم نیب ترامیم کے بعد یہ کیس ایف آئی اے کو منتقل کر دیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: توشہ خانہ
پڑھیں:
علیمہ خانم اور بشریٰ بی بی پر شیر افضل مروت کی تنقید ناجائز ہے، عمر ایوب
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ علیمہ خانم اور بشریٰ بی بی کا پارٹی کے سیاسی امور سے کوئی تعلق نہیں ہے، دونوں گھریلو خواتین پر شیرافضل مروت کی تنقید ناجائز ہے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کسی ڈیل یا ڈھیل پر تیار نہیں ہیں، پاکستان ہارڈ اسٹیٹ نہیں ہو سکتا کیونکہ یہاں جنگل کا قانون ہے۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ جیل حکام کہتے ہیں کہ وہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ کا حکم نہیں مانتے۔