لاہور: باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی کو گولیاں مار دیں، حالت تشویشناک
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
لاہور کے علاقے ہنجروال میں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا، جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق ہنجروال کی 19 سالہ لڑکی نے گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کی تھی اور اپنے شوہر کے ساتھ رہ رہی تھی۔
لڑکی کے باپ فیاض اور چچا امتیاز نے اس رنجش پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتارکر لیا ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
’خواتین کو رات 10 بجے کے بعد کام پر مجبور نہیں کیا جاسکتا‘
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی محتسب انسداد ہراسیت نے انتظامیہ کی جانب سے خواتین کو رات کی شفٹ میں منتقل کرنا صنفی امتیاز قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی محتسب انسداد ہراسیت نے خواتین صحافیوں کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے خواتین کو رات کی شفٹ میں منتقل کرنا صنفی امتیاز قرار دے دیا۔
وفاقی محتسب نے محفوظ ٹرانسپورٹ کی عدم فراہمی پر سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا خواتین کوبغیر وجہ رات کی شفٹ میں منتقل کیا گیا، خواتین کو رات 10 بجے کے بعد کام پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔
وفاقی محتسب انسدادہراسیت نے متاثرہ خواتین کو رات کے وقت ٹرانسپورٹ دینے اور شکایت کنندہ خاتون کو 25ہزار روپےہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
وفاقی محتسب انسداد ہراسیت نے کہا کہ انتظامیہ کا کہنا تھا واپسی 2 بجے رات خواتین کا مسئلہ ہمارا نہیں، انتظامی تبدیلیوں کی آڑمیں صنفی امتیازناقابل قبول ہے، خواتین کیخلاف تعصب،لاپرواہی واضح طور پر ظاہر ہوئی۔
مزیدپڑھیں:موٹرسائیکل سوار ہوشیار! یہ سرٹیفکیٹ لازمی لینا ہوگا