”جیو نیوز“ نے ایک بار پھر نئی تاریخ رقم کر دی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
پاکستان کے مقبول ترین اور نمبر ون نیوز چینل ”جیو نیوز“ نے ایک بار پھر پاکستان کی میڈیا انڈسٹری میں نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔
گزشتہ برس 2024 میں ٹی وی کے کسی بھی ایک سال کے سب سے زیادہ یعنی 27341 جی آر پیز اور 12 ارب ڈیجیٹل ویوز کے ساتھ ”جیو نیوز“ نے ملک کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ”نیوز نیٹ ورک“ کا اعزاز برقرار رکھتے ہوئے اپنا گزشتہ ریکارڈ مزید بہتر کر لیا ہے۔
خبریں پڑھنے کا انداز ہو، یا منفرد مارننگ شو، اسپورٹس کی خبریں ہوں یا سیاسی تجزیے، الیکشن کی ٹرانسمیشن ہو بین الاقوامی خبریں، پارلیمنٹ کے اندر ہونے والی گرما گرم بحث ہو یا، سڑک پر ہونے والے دھرنے، معیشت کی صورتحال ہو یا معاشی سرگرمیاں، آئی ایم ایف کا دباؤ ہو یا قرض کی منظوری، امریکی الیکشن ہوں یا خوشحال پاکستان پیکیج۔
اسرائیلی جارحیت ہو یا فلسطین و لبنان پر ہونے والی بمباری ”جیونیوز“ میڈیا انڈسٹری پر پوری طرح چھایا رہا۔
جیونیوز اپنے ناظرین کا تہہ دِل سے شکر گزار ہے جنہوں نے پچھلے تمام چینلز کے مقابلے میں ”جیونیوز“ کو ٹی وی اور ڈیجیٹل ورلڈ میں سب سے زیادہ وقت دیا اور گزشتہ 21 برس کی طرح اس سال بھی اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش، کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں
بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
کراچی 23 اپریل تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، گزشتہ روز شہر قائد کا درجہ حرارت 39 اور شدت 47 جیسی محسوس کی گئی۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کیا گیا۔