دیسی گھی یا مکھن؟زیادہ صحت بخش کیا ہے؟جانیں
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
اگرچہ گھی اور مکھن ایک جیسی غذائیت کے حامل ہوتے ہیں لیکن لیکٹوز (ایک قسم کی شوگر) سے حساسیت رکھنے والے لوگوں کے لیے گھی مکھن سے قدرے زیادہ صحت بخش سمجھا جا سکتا ہے۔
گھی میں دودھ کے ٹھوس مواد (solids) کو ہٹادیا جاتا ہے جس کی وجہ سے گھی زیادہ درجہ حرارت پر بغیر جلے پک سکتی ہے۔تاہم مجموعی طور پر اس بات کا کوئی واضح ثبوت نہیں ہے کہ گھی یقینی طور پر مکھن کے مقابلے میں زیادہ “صحت بخش” ہے۔گھی اور مکھن، دونوں کو متوازن غذا کے حصے کے طور پر اعتدال میں کھایا جانا چاہیے۔ درج ذیل نکات میں دونوں غذاؤں کا موازنہ کیا گیا ہے۔
گھی اور مکھن دونوں میں یکساں مقدار میں چکنائی اور وٹامنز ہوتے ہیں، غذائیت کے لحاظ سے ان میں زیادہ فرق نہیں ہوتا۔گھی میں مکھن کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم لیکٹوز ہوتا ہے جو ڈیری مصنوعات سے حساسیت رکھنے والے لوگوں کے لیے ایک بہتر آپشن ہوسکتا ہے۔
مکھن کے مقابلے میں گھی کو زیادہ درجہ حرارت پر دیر تک پکایا جاسکتا ہے، جس سے یہ بغیر جلے کھانا پکانے میں زیادہ درجہ حرارت کو برداشت کر سکتا ہے۔کچھ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ گھی میں فیٹی ایسڈز کی وجہ سے صحت کے زیادہ فوائد ہوسکتے ہیں لیکن اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
راولپنڈی: 7 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی و قتل کا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
—فائل فوٹوراولپنڈی کے تھانہ مندرہ کے علاقے میں 7 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بچی کا ماموں ہے، جس کو گزشتہ رات گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم کو برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اس کے ساتھیوں نے اسے چھڑانے کے لیے پولیس پر فائرنگ کر دی۔
راولپنڈی کے تھانہ مندرہ کی حدود میں 7 سال کی بچی کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا، اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل بچی گھر کے قریب کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوئی تھی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ فیملی کے ساتھ مل کر بچی کی تلاش شروع کی تو بچی کی لاش زیرِِ تعمیر گھر سے ملی۔