پاکستان انڈر 19 ویمنز ٹیم ٹی 20ورلڈ کپ میں شرکت کیلیے روانہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
کراچی:پاکستان کی15 رکنی انڈر 19 ویمنز کرکٹ ٹیم جمعہ کے روز کراچی سے براستہ دبئی ملائیشیا روانہ ہو گئی ہے، جہاں وہ آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی۔
یہ میگا ایونٹ 18 جنوری سے 2 فروری تک کھیلا جائے گا، جس میں 16 ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔
آئی سی سی انڈر 19ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کومل خان کر رہی ہیں جب کہ نائب کپتان ضوفشاں ایاز ہیں۔اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں علیسہ مختیار، اریشہ انصاری، فاطمہ خان، ہانیہ احمر، ماہم انیس، ماہ نور زیب، میمونہ خالد، مناہل، قرۃ العین، راویل فرحان، شہر بانو، طیبہ امداد اور واصفہ حسین شامل ہیں۔
پاکستان کی گروپنگ اور میچ شیڈول کی تفصیلات کے مطابق گروپ بی میں پاکستان کے ساتھ انگلینڈ، آئرلینڈ اور امریکا شامل ہیں۔
پاکستان کا پہلا میچ 18 جنوری کو امریکا کے خلاف ہوگا۔ اس کے بعد 20 جنوری کو پاکستان کا انگلینڈ سے مقابلہ ہوگا اور آخری گروپ میچ22 جنوری کو آئرلینڈ کے خلاف ہوگا۔ تمام 3میچ ملائیشیا کے شہر جوہور کے جے سی اے اوول میں کھیلے جائیں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
محسن نقوی سے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز کی ملاقات
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا نے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے وزارت داخلہ آمد پر اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا کا خیر مقدم کیا۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ایڈوائزر فیصل شاہکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں پاکستان اور اقوام متحدہ کے امن مشنز کے مابین تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کا بھرپور حامی رہا ہے۔ عالمی امن کیلئے اپنا بھرپور کردار جاری رکھیں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں فخر ہے کہ اقوام متحدہ کی پولیس کی سربراہی اس وقت پاکستان پولیس سروس کے ایک افسر کر رہے ہیں۔