سست انٹرنیٹ کے پریشان صارفین کے لئے اچھی خبر آگئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
پاکستان میں سست انٹرنیٹ کے پریشان صارفین کے لئے اچھی خبر آگئی ، انٹرنیٹ کی رفتار میں نمایاں بہتری لانے کے لئے افریقہ ٹو کیبل پروجیکٹ کا آغاز ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کا ٹیلی کام سیکٹرترقی کی جانب گامزن ہے، حکومت پاکستان کی ٹیلی کام اور آئی ٹی سیکٹر میں بہتری کے لیے اقدامات جاری ہے۔حالیہ دنوں میں انٹرنیٹ فراہمی میں مسائل کے باعث حکومت پاکستان کی جانب سے افریقہ ٹوکیبل پروجیکٹ کاآغاز کیا گیا، افریقہ ٹو کیبل پروجیکٹ دنیا کا سب سے بڑا زیر سمندر نیٹ ورک ہے۔یہ منصوبہ 45,000 کلومیٹرطویل زیرِسمندرکیبل نیٹ ورک پر مشتمل ہے ، منصوبہ 33 ممالک میں46لینڈنگ اسٹیشنزکوجوڑتاہے ، پاکستان میں افریقہ ٹو کیبل پروجیکٹ لینڈنگ مقام ہاکس بے اور کیماڑی ٹان کراچی میں ہوگی۔
پاکستان میں افریقہ ٹو کیبل پروجیکٹ لینڈنگ کا مقامی آپریٹرٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس ہوگا، یہ منصوبہ ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار میں نمایاں بہتری لائے گا۔مالی سال2022 سے 2023 تک ٹیلی کام آمدنی میں17 فیصداضافہ ہوا جبکہ سال 2023 سے 2024 تک پاکستان کی ٹیلی کام کی آمدنی 955 بلین روپے تک پہنچ گئی۔پاکستانی معیشیت میں ٹیلی کام کا مجموعی تعاون 2024 میں335 بلین روپے تک پہنچ گیا، ٹیلی کام کی سیلولر خدمات پاکستان کی 91 فیصد آبادی کو دستیاب ہیں، 4G خدمات سے 81 فیصدآبادی مستفید ہو رہی ہے۔
پاکستان کے آئی ٹی یو کے آئی سی ٹی ڈویلپمنٹ انڈیکس 2024 میں بھی 14 فیصد اضافہ ہوا، ملک میں موبائل فون صارفین کی تعدادمیں 29 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جس سے ڈیجیٹل کنیکٹوٹی میں اضافہ ہوگا۔گھروں کو انٹرنیٹ کی 20 فیصد تک رسائی بڑھا دی گئی، جس سے ڈیجیٹل خواندگی اورمعیشت میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی، پاکستان دنیا کے ان 37 ممالک میں شامل ہوگیا ہے ، جنہوں نے WebTrust آڈٹ شدہ نیشنل پبلک انفراسٹرکچر قائم کی، اس اقدام سے ملک میں سائبر سیکیورٹی اور ڈیجیٹل سرٹیفیکیشن کے نظام میں نمایاں بہتری آئے گی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاکستان کی ٹیلی کام
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز، 100انڈیکس میں 900 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے آج ہفتے کے پہلے تجارتی سیشن کا مثبت آغاز کرتے ہوئے بینچ مارک کےایس سی 100 انڈیکس میں انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران 900 پوائنٹس سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا۔
آخری کاروباری روز یعنی گزشتہ جمعہ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ہفتے کے آخری کاروباری سیشن کا 414 پوائنٹس اضافے کے ساتھ مثبت انداز میں اختتام کیا تھا، جس کے بعد آج صبح 10 بجے کے بعد کے ایس سی 100 انڈیکس 118,224.90 پوائنٹس پر منڈلا رہا تھا، جو 909.32 پوائنٹس یعنی 0.78 فیصد کا اضافہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی نرخ اور مہنگائی میں کمی نے اسٹاک ایکسچینج کو تگڑا کردیا
بین الاقوامی سطح پر اس ہفتے کے آغاز پر ایشیائی ایکوئٹی اور امریکی اسٹاک فیوچرز میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ ڈالر کی قیمت میں کمی، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فیڈرل ریزرو پر ٹیرف کے حوالے سے بے چینی اور عوامی تنقید نے جذبات کو متاثر کیا، جس سے سونے کی قیمتیں نئی بلندی پر پہنچ گئی ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو فیڈرل ریزرو کے سربراہ جیروم پاول کے خلاف حملوں کا ایک سلسلہ شروع کیا تھا، ان کی ٹیم اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ آیا صدر ٹرمپ جیروم پاول کو برطرف کر سکتے ہیں، یہ ایک ایسا اقدام ہے جس کے مضمرات مرکزی بینک کی آزادی اور عالمی منڈیوں کے لیے انتہائی نوعیت کے ہوسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار
زیادہ تر بازار جمعہ کو بند تھے اور کچھ ایسٹر منڈے کی چھٹی پر ہیں، ایس اینڈ پی 500 فیوچرز میں 0.64 فیصد اور نیس ڈیک فیوچر میں 0.53 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ ایشیا میں، جاپان کا نکی 1 فیصد گرگیا جبکہ جنوبی کوریا کا بینچ مارک انڈیکس مستحکم رہا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
100 انڈیکس انٹرا ڈے ٹریڈنگ ایسٹر بینچ مارک پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروباری سیشن کےایس سی