ملک کو معاشی دلدل سے نکالنے کیلئے تمام سیاسی قائدین کو ا یک ساتھ بیٹھنا ہو گا ،محمد عارف
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
ملک کو معاشی دلدل سے نکالنے کیلئے تمام سیاسی قائدین کو ا یک ساتھ بیٹھنا ہو گا ،محمد عارف WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز
واشنگٹن /اسلام آباد (سب نیوز)بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف نے کہا ہے کہ تمام سیاسی قائدین کو ملک کو معاشی دلدل سے نکالنے کیلئے اپنی انا کو ایک طرف رکھ کر ایک ساتھ بیٹھنا ہو گا ، پاکستان انتشار سے نہیں ،قومی اتحاد سے آگے بڑھے گا،سیاسی اختلافات کو ذاتی دشمنی بنانے سے ملک اور عوام کو نقصان ہی ہوگا۔
گزشتہ روز سب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف نے کہا کہ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے سے کسی کا فائدہ نہیں ہوگا ، بلکہ ایک دوسرے کو ساتھ لیکر چلنے سے ملک آگے بڑھے گا ، تمام سیاسی قائدین کا مقصد پاکستان کو بہتر کرنااور عوام کو معاشی گرداب سے نکالنا ہونا چاہئے ، سیاسی اختلافات کو ذاتی دشمنی بنانے سے ملک اور عوام کو نقصان ہی ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی قائدین ملک کو معاشی دلدل سے نکالنے کیلئے اپنی انا کو ایک طرف رکھ کرمذاکرات کریں ، پاکستان انتشار سے نہیں ،قومی اتحاد سے آگے بڑھے گا،پاکستان کو اس وقت کئی سنگین مسائل کا سامنا ہے ، جنہیں حل کرنے کیلئے ہمیں بطور قوم متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تمام سیاسی قائدین
پڑھیں:
عمران خان جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کیلئے بات کریں گے، اعظم سواتی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ جو یہ کہتے ہیں کوئی ڈیل ہورہی ہے، ان کی عقل گھاس چرنے چلی گئی ہے، عمران خان جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کے لیے بات کریں گے۔(جاری ہے)
کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کے لیے بات کریں گے، میں باقاعدہ بات چیت کے لیے سابق صدر مملکت عارف علوی کا انتظار کر رہا ہوں۔اعظم سواتی نے کہا کہ عارف علوی نے پچھلے ہفتے آنا تھا، اب وہ آئندہ ہفتے آرہے ہیں، ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا، بات چیت بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے نہیں ہونی، وہ تاریخ میں اپنا نام رقم کر چکے ہیں۔