اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے  کہا ہے کہ  بیرسٹرگوہر،علی امین،علی محمد اور دیگر نے آج مجھ سے رابطہ کیا، انہوں نے میڈیا پر ایک بات پانچھویں بار کی جس کا میں نے جواب دیا، میرے خلاف جو بھی میڈیا میں بیٹھ کر بات کرے گا، میں جواب دینے سے باز نہیں  رہوں گا۔

سماء نیوز کے مطابق شیر افضل مروت کا کہناتھا کہ کسی کو کوئی مسلہ ہے تو فون پر بات کرے میڈیا میں بیانات مت دیں، اگر شوکاز نوٹس بھیجا گیا تو جواب دونگا، مجھ سے حسد کرنے والے بانی کے کان بھرتے ہیں، مجبور کیا گیا تو کان بھرنے والوں کے نام میڈیا پر بتا دونگا، میں صرف اپنا موقف دیتا ہوں کبھی نہیں کہا یہ پارٹی پالیسی ہے، بانی پی ٹی آئی سے جلد ملاقات  کر ونگا، یہ لوگ میرا نہیں مخالفین کا مقابلہ کریں۔

پیوٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنے پر آمادگی ظاہر کردی

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

پی ٹی آئی بات چیت کیلئے کس کے جواب کی منتظر ہے؟ اعظم سواتی نے بتادیا

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ جو کہتے ہیں کوئی ڈیل ہو رہی ہے ان کی عقل چلی گئی ہے، بات چیت کیلئے عارف علوی کے جواب کا انتظار ہے۔

جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ آج یہاں عالیہ حمزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے آیا ہوں جنہیں گزشتہ روز گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اگر بات کریں گے تو صرف جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کیلئے کریں گے، بات چیت کیلئے عارف علوی کے جواب کا انتظار کر رہا ہوں انہوں  نے پچھلے ہفتے آنا تھا، اب وہ اگلے ہفتے آرہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا لیکن یہ واضح ہے کہ بات چیت بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے نہیں ہونی، وہ تاریخ میں اپنا نام رقم کرچکے ہیں۔

اعظم سواتی نے کہا کہ بانی سے ملاقات میں کہا تھا کہ مانسہرہ میں میرا ایک لاکھ ووٹ تھا اب ایک ووٹ بھی نہیں ہے، پارٹی کی لیڈر شپ سے کہتا ہوں اب ہماری وہ حیثیت نہیں رہی جو پہلے تھی اب صرف اور صرف بانی پی ٹی آئی اور عوام کا ساتھ ہے۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے کہا کہ سابق صدر مملکت عارف علوی بہت بڑا انسان اور بانی کا رائٹ ہینڈ ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • کبھی نہیں کہا میرے خلاف مہم کے پیچھے علیمہ خان ہیں، شیر افضل مروت
  • علیمہ خانم اور بشریٰ بی بی پر شیر افضل مروت کی تنقید ناجائز ہے، عمر ایوب
  • ’آپ تو مردہ باپ کے انگوٹھے لگواتے ہوئے پکڑے گئے تھے‘، شیر افضل مروت نے معید پیرزادہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
  • پارٹی کا سوشل میڈیا علیمہ خان کنٹرول کرتی ہیں،حیدر مہدی،عادل راجا انہی کی ایما پر پراپیگنڈا کرتے ہیں‘ شیر افضل مروت
  • ’لگتا ہے ان کا ذہنی توازن درست نہیں‘ شہباز گل کا شیرافضل مروت کے بیان پر ردعمل
  • بانی پی ٹی آئی 45دن میں رہا ہوسکتے ہیں،شیرافضل مروت کا بڑا دعویٰ
  • بانی پی ٹی آئی 45 دن میں رہا ہوسکتے ہیں، شیر افضل مروت کا دعوٰی
  • شیر افضل مروت 2 سال پہلے کہاں تھا اور کون تھا؟
  • پی ٹی آئی بات چیت کیلئے کس کے جواب کی منتظر ہے؟ اعظم سواتی نے بتادیا
  •  شیر افضل مروت کا  پی ٹی آئی کی تمام لیڈر شپ کو مناظرے کا چیلنج