پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو نئی ذمہ داری مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ڈربی شائر کے ہیڈ آف کرکٹ کے ساتھ ناردرن سپر چارجرز کے ڈائریکٹر کی نئی ذمہ داری سنبھال لی۔
2024 کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈربی شائر نے ڈویژن ٹو میں 14 میں سے ایک میچ جیت کر ٹیبل پرسب سے آخری پوزیشن حاصل کی تھی۔
اس کے علاوہ ان کی ٹیم ٹی 20 بلاسٹ یا میٹرو بینک ون ڈے کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں بھی نہیں پہنچ پائی تھی۔
تاہم، مکی آرتھر کے تجربے کو دیکھتے ہوئے ان کو ناردرن سپر چارجرز کی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئیں جہاں وہ مردوں کی ٹیم کے ہیڈ کوچ اینڈریو فلنٹوف اور خواتین کی ہیڈ کوچ لیزا کائٹلے کے ساتھ کام کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان کے ساتھ گلوبل سیکیورٹی تعاون کو فروغ دیں گے، چین
جیانگ زیڈونگ نے گفتگو میں کہا کہ سی پیک کے جدید ورژن کو تشکیل دیں گے، دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی صلاحیتیں بڑھانے میں مدد کریں گے، پاکستان کے استحکام کی کوششوں کو محفوظ بنائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے نجی ٹی وی کیساتھ گفتگو کی انھوں نے کہا کہ پاکستان کو قومی خودمختاری میں مدد فراہم کریں گے، پاکستان کو ترقی کے راستے پر چلنے میں مدد دیں گے۔ جیانگ زیڈونگ نے گفتگو میں کہا کہ سی پیک کے جدید ورژن کو تشکیل دیں گے، پاکستان کے ساتھ گلوبل سیکیورٹی تعاون کو فروغ دیں گے۔ چینی سفیر نے یہ بھی کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی صلاحیتیں بڑھانے میں مدد کریں گے، پاکستان کے استحکام کی کوششوں کو محفوظ بنائیں گے۔