پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ انٹرنیشنل ہاکی کا میلہ بھی سجے گا
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ انٹرنیشنل ہاکی کا میلہ بھی سجے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ انٹرنیشنل ہاکی کا میلہ بھی سجے گا۔گیارہ فروری سے اٹھارہ فروری تک جرمنی اور ہالینڈ کے معروف ہاکی کلب پاکستان کا دورہ کریں گے، مارچ میں جرمنی کی نیشنل جونیئر ہاکی ٹیم پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلے گی۔
پاکستان میں غیرملکی ہاکی ٹیموں کی آمد کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ سے وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن برائے اسپورٹس اولمپئن خواجہ جنید اور واٹس گول جرمنی کے چیف ایگزیکٹو جنید چھٹہ نے پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی جس میں وزیر اطلاعات کو جرمنی اور ہالینڈ کے ہاکی کلب ٹیموں کی پاکستان آمد کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وزیر اطلاعات نے قومی کھیل کی ترویج اور غیرملکی ٹیموں کو پاکستان بلانے کے اقدام کو سراہا اور اپنے مکمل تعاون کے ساتھ تمام میچز پی ٹی وی پر براہ راست دکھانے کا یقین دلایا۔خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں پی ٹی وی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسپورٹس عالیہ رشید سے بھی ملاقات بہت اچھی رہی، پاکستان ٹیلی ویژن قومی کھیل کو بھرپور کوریج دینے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ جرمنی اور ہالینڈ کے کلبز کے ساتھ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور کھیلتا پنجاب کی ٹیمیں میچز کھیلیں گی، دو دن لاہور اور ایک دن اسلام آباد میں انٹرنیشنل ہاکی کا میلہ لگایا جائے گا۔
خواجہ جیند کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ غیرملکی ہاکی کھلاڑیوں کا پاکستان آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی کھیلوں سے محبت کرنے والے لوگ ہیں۔ معروف غیرملکی ہاکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد سے نہ صرف دنیا کو پاکستان کا روشن چہرہ دکھانے میں مزید ملے گا بلکہ قومی کھیل کو بھی فروغ ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی ملاقات میں ہاکی ٹیموں کی فول پروف سکیورٹی اور دوسرے انتظامات کا یقین دلایا تھا۔ ملک میں انٹرنیشنل ہاکی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے سیاست سے بالاتر ہوکر ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ پاکستان میں موجود جرمن اور ہالینڈ کے سفیر بھی ہاکی سے بہت پیار کرتے ہیں اور ان کے مکمل تعاون سے ہی ٹیموں کا دورہ ممکن ہورہا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان میں
پڑھیں:
وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور تعاون کے فروغ سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے معاشی و سماجی شعبوں میں سعودی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ انسداد منشیات کانفرنس میں سعودی وفد کی شرکت پر شکر گزار ہیں۔ ہم منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مزید مؤثر تعاون کے خواہاں ہیں۔
وزیر داخلہ نے بتایا کہ پاسپورٹ کے حصول کے لیے نئی شرائط متعارف کرائی جا رہی ہیں جبکہ بھکاری مافیا کے خلاف بھی گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی شہریوں کے لیے پاکستان آنے پر کوئی ویزا پابندی نہیں جب چاہیں آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی حکومت نے بے گناہ خاندان کی رہائی اور وطن واپسی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔
سعودی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے انتہائی قریبی تعلقات ہیں، جنہیں مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔
Post Views: 2