آذربائیجان جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کیلیے خوشخبری!
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی شہریوں کو بطور سیاح آذربائیجان جانے سے پہلے وزٹ ویزا حاصل کرنا ضروری ہے۔ دنیا بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد اس ملک کی خوبصورتی دیکھنے کیلیے جاتی ہے۔
آذربائیجان ثقافتی ورثے، قدرتی خوبصورتی اور تاریخی مقامات کا مرکز ہے۔ اس کا دارالحکومت باکو خوبصورت شہر ہے جہاں جدید فن تعمیر تاریخی مقامات کے ساتھ گھل مل جاتا ہے۔
دورے کے دوران سیاح یونیسکو کی فہرسٹ میں موجود اولڈ سٹی (Icherisheher) اور مشہور فلیم ٹاورز دیکھ سکتے ہیں جبکہ کیسپین سی بلیوارڈ کے کنارے چہل قدمی سے لطف اندوز بھی ہو سکتے ہیں۔
آذربائیجان نے پاکستانیوں سمیت مختلف ممالک کے شہریوں کو ای وزٹ ویزے جاری کرنے کیلیے ایک آن لائن سروس شروع کی ہے۔
ابتدائی طور پر یہ ملک سیاحوں کو وزٹ ویزا دو کیٹیگریز میں جاری کرتا ہے: اسٹینڈرڈ اور ارجنٹ
اسٹینڈرڈ کیٹیگری سنگل انٹری 30 دن کے ای وزٹ ویزا کی فیس 20 امریکی ڈالر ہے جو پاکستانی 5,570 روپے بنتے ہیں جبکہ ارجنٹ ای وزٹ ویزا کی فیس 50 ڈاکر یعنی (13,925 پاکستانی روپے ہے۔
پاکستانی شہری ’آسان ویزا‘ سسٹم کے ذریعے تین مراحل کے ساتھ ای ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس سے منافع حاصل کرنے والے افراد کے لیے اہم خبر
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: وزٹ ویزا
پڑھیں:
مزید کن ممالک کے ساتھ پی آئی اے کی براہ راست پروازیں شروع ہو گی؟
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے پی آئی اے کی لاہور تا باکو براہ راست پروازوں کے آغاز پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ باکو اورلاہور میں براہ راست پروازوں سےشعبہ سیاحت کوفروغ دیا جا سکے گا اور دوست ممالک کیساتھ بھی براہ راست پی آئی اے کی پروازیں جلد شروع ہوں گی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ سفارتی سطح پر پاکستان کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے آذربائیجان اس خطے میں پاکستان کے بہترین دوستوں میں سے ایک ہے سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں آذربائیجان کیساتھ اشتراک کیلئےکوشاں ہیں۔
قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کیلیے پہلی پرواز 159 لاہور سے روانہ ہوگئی جس کی روانگی سے قبل بین الاقوامی روانگی لاؤنچ میں پروقار تقریب منعقد کی گئی۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، ڈی جی پی اے اے، پی آئی اے مینجمنٹ سمیت آذربائیجان کے سفیر نے تقریب میں شرکت کی جبکہ لاہور سے باکو جانے والی پرواز کی روانگی سے قبل کیک بھی کاٹا گیا۔
قومی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے 174 مسافر لاہور سے باکو روانہ ہوئے، ابتدائی طور پر لاہور سے پہلے مرحلے میں باکو کیلیے ہفتہ وار 2 پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔
مزیدپڑھیں:سولر پینلز کو ژالہ باری میں کیسے محفوظ رکھا جائے؟ طریقے جانیں