پاکستانی محمد آصف نے سارک اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
کولمبو:پاکستان کے اسنوکر کے ماہر کھلاڑی محمد آصف نے کولمبو میں ہونے والی سارک اسنوکر چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
فائنل میں محمد آصف نے سری لنکا کے طہ عشرت کو ہرایا۔ ایونٹ کی اہم بات یہ تھی کہ محمد آصف نے پورے ایونٹ کے دوران ایک بھی فریم نہیں ہارا۔
دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے محمد آصف کی اس بڑی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ آصف نے ملک کا نام بین الاقوامی سطح پر فخر کے ساتھ بلند کیا ہے۔ انہوں نے محمد آصف کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور ان کی کامیابی کو قوم کے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سری لنکن سیلاب متاثرین کیلئے این ڈی ایم اے کی تیسری امدادی کھیپ کولمبو پہنچ گئی
اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت پاکستان کی جانب سے سری لنکن سیلاب متاثرین کے لیے امدادی اقدامات جاری ہیں۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے مزید 12 ٹن امدادی سامان پر مشتمل تیسری کھیپ سری لنکا پہنچ گئی، تیسری امدادی کھیپ کولمبو ایئرپورٹ پر سری لنکن حکام نے وصول کی۔
امدادی سامان میں بڑی تعداد میں ببل میٹ، مچھر دانیاں، گدے، بیڈ شیٹس، ٹینٹ اور ترپالیں شامل ہیں۔
حکومت پاکستان این ڈی ایم اے کی کاوشوں سے اپنے برادر ملک سری لنکا میں اپنی امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت پاکستان اور پوری قوم اپنے سری لنکن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔