سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،خارجی لیڈر سمیت 5 خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
احمد منصور : ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مڈی میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرکے 5 خوارجیوں کو جہنم واصل کردیا
آئی ایس پی آر کے مطابق دوران آپریشن سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،خارجی رنگ لیڈر شفیع اللہ عرف شفیع سمیت 5 خوارج ہلاک ہوگئے
ہلاک خوارج سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد ہوا۔ ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں سمیت معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے،علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں،
وزیراعظم کا محصولات کے قانونی مقدمات کو جلد از جلد نبٹانے کا حکم
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
شمالی وزیرستان: مدرسے میں دھماکا، 2 بچے شہید، 8 زخمی
—فائل فوٹوشمالی وزیرستان کے علاقے میر علی کے گاؤں عیسوڑی میں واقع مدرسے میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 بچے شہید اور 8 زخمی ہو گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ خوارج کے چھوڑے گئے بارودی مواد سے بچوں کے کھیلنے کے دوران ہوا۔
خوارج نے سیکیورٹی فورسز کا راستہ روکنے کے لیے بارودی سرنگیں بچھائی تھیں۔
خیبر پختون خوا میں 114 مربع کلو میٹر علاقے میں بارودی مواد اور بارودی سرنگوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔
پاک فوج نے 82 مربع کلو میٹر علاقہ بارودی مواد سے کلیئر کر دیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں باقی ماندہ علاقے کی ڈی مائننگ پر تیزی سے کام جاری ہے۔