ڈیرہ اسماعیل خان، پولیس کی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
پولیس حکام نے بتایا کہ دہشت گرد پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، مارے گئے دہشت گرد تھانہ کلاچی، درابن سمیت مختلف تھانوں میں دہشت گردی کے مقدمات میں نامزد تھے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان کی تحصیل کلاچی میں پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ تحصیل کلاچی کے علاقے مڈی میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی۔ حکام کے مطابق آپریشن میں 5 دہشت گرد مارے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ دہشت گرد پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، مارے گئے دہشت گرد تھانہ کلاچی، درابن سمیت مختلف تھانوں میں دہشت گردی کے مقدمات میں نامزد تھے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ڈیرہ اسماعیل خان، علامہ رمضان توقیر کا تحصیل پہاڑ پور کا دورہ
علامہ رمضان توقیر نے اس موقع پر علاقہ عمائدین اور عوام سے ملاقاتیں کیں، انہوں نے اپنے خطاب میں غزہ، فلسطین اور غزہ پاکستان پاراچنار کی موجودہ صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا اور مظلومین و محصورین مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑ پور کا دورہ کیا، علاقہ وانڈہ خالق شاہ آمد کے موقع پر معززین نے ان کا استقبال کرتے ہوئے خوش آمدید کہا۔ علامہ رمضان توقیر نے اس موقع پر علاقہ عمائدین اور عوام سے ملاقاتیں کیں، انہوں نے اپنے خطاب میں غزہ، فلسطین اور غزہ پاکستان پاراچنار کی موجودہ صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا اور مظلومین و محصورین مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ بعد ازاں ان کی سادات و مومنین کے ساتھ نشست ہوئی، جس میں ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبہ بھر میں قیام امن اور پاراچنار کی موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر وطن عزیز کی سلامتی اور ملک بھر میں قیام امن کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔