Juraat:
2025-12-13@23:17:36 GMT

بعض عناصر نے جان بوجھ کر کرم ایشو کو غلط رنگ دیا،محسن نقوی

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT

بعض عناصر نے جان بوجھ کر کرم ایشو کو غلط رنگ دیا،محسن نقوی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعیت علما اسلام  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچے اور خیریت دریافت کی، محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان کی صحت کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، خیبرپختونخوا خصوصا کرم میں قیام امن کیلئے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی، محسن نقوی اور مولانا فضل الرحمان نے امدادی اشیا کے قافلوں کی پاراچنار آمد پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ کرم میں قیام امن کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا، بعض عناصر نے جان بوجھ کر کرم ایشو کو غلط رنگ دیا، صورتحال کی بہتری کیلئے گرینڈ جرگہ کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے دیرینہ نیاز مندی ہے، پاکستان کی سیاست میں سربراہ جے یو آئی ف کا مثبت کردار قابل تعریف ہے۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان محسن نقوی

پڑھیں:

عراق جانیوالے زائرین کو مقررہ مدت سے زائد قیام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، محسن نقوی

برسلز میں عراقی ہم منصب جنرل عبدالامیر الشمری سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ زائرین سے متعلق پاکستان اور عراق کے ادارے قریبی رابطے میں رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ عراق جانے والے زائرین کو مقررہ مدت سے زائد قیام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔ برسلز میں عراقی ہم منصب جنرل عبدالامیر الشمری سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ زائرین سے متعلق پاکستان اور عراق کے ادارے قریبی رابطے میں رہیں گے۔ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی زائرین کی سلامتی، عزت اور سہولت اولین ترجیح ہے۔ عراقی وزیر داخلہ نے کہا پاکستانی وزارت داخلہ کی فہرست والے زائرین کو عراق آنے کی اجازت ہوگی، مشترکہ لائحۂ عمل طے کرنے کے لیے جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ملاقات میں سکیورٹی تعاون، انسداد دہشت گردی اور انسانی اسمگلنگ روکنے کے لیے میکینزم مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • عراق جانیوالے زائرین کو مقررہ مدت سے زائد قیام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، محسن نقوی
  • محسن نقوی اور عراقی وزیر داخلہ جنرل عبدالامیر الشمری کے درمیان برسلز میں اہم ملاقات
  • محسن نقوی کی عراقی ہم منصب سے ملاقات، زائرین کی سہولت کے انتظامات پر تبادلہ خیال
  • انسانی اسمگلنگ روکنے کی ہماری کوششوں کو سراہا گیا ہے: وزیراعظم
  • محسن نقوی کی یورپی کمشنر سے ملاقات: غیر قانونی امیگریشن کیخلاف تعاون پر اتفاق 
  • محسن نقوی سے اردنی ہم منصب کی ملاقات‘باہمی دلچسپی کے امور پرگفتگو
  • برسلز: محسن نقوی کی یورپی کمشنر برائے داخلہ سے ملاقات، غیر قانونی امیگریشن پر گفتگو
  • یورپ کیلئے ڈنکی کے ذریعے جانے کی کوششوں میں 47 فیصد کمی، محسن نقوی کی یورپی کمشنر سے ملاقات
  • محسن نقوی کی یورپی کمشنرسے ملاقات: غیر قانونی امیگریشن کے خلاف تعاون پر اتفاق
  • وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی اردن کے ہم منصب سے ملاقات