پاکستان میں ایک ہفتے کے دوران 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
FILE PHOTO
اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق ملک میں ایک ہفتے کے دوران 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق دال مونگ کی قیمت 2.56 فیصد، پانچ لیٹر کوکنگ آئل 1.56 فیصد، چینی 1.23 فیصد، گھی، بریڈ، لہسن، اور جلانے کی لکڑی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مہنگائی کی شرح سالانہ بنیادوں پر 1.
گزشتہ ہفتے ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 31.40 فیصد کمی ہوئی، جبکہ آلو کی قیمت میں 10.36 فیصد کی کمی آئی۔ انڈے کی قیمت میں 5.96 فیصد اور دال چنا میں 1.64 فیصد کمی آئی۔ اس کے علاوہ پیاز، چاول، اور دال ماش بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔
یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ مہنگائی کے ساتھ ساتھ بعض اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی دیکھی جا رہی ہے، جو عوام کے لیے کسی حد تک راحت کا باعث بن سکتی ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی قیمتوں میں کی قیمت
پڑھیں:
نان اور چپاتی کی قیمتوں میں کمی
محمد حسن: گندم کی قیمتوں میں کمی کے بعد حیدرآباد میں نان اور چپاتی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔
ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔100 گرام چپاتی کی قیمت 10 روپے جبکہ120 گرام تندوری نان کی قیمت 15 روپے مقرر کر دی گئی.
180 گرام تندوری نان کی قیمت 24 روپے مقرری کی گئی ہے،نوٹیفکیشن کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ارتھ ڈے (Earth Day) پر پیغام