WE News:
2025-04-22@08:00:28 GMT

وہ اہم کھلاڑی جو چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے سے محروم رہ سکتے ہیں

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT

وہ اہم کھلاڑی جو چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے سے محروم رہ سکتے ہیں

پاکستان رواں برس چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کرنے جارہا ہے، اور ایونٹ کا آغاز 19 فروری کو ہوگا، تاہم اس ایونٹ سے آغاز سے قبل کئی ممتاز کھلاڑی انجریز کا شکار ہیں اور ان کے ایونٹ میں شریک ہونے کے حوالے سے خدشات ہیں۔

چیمپیئنز ٹرافی کا ایونٹ 8 ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، جس کا شیڈول جاری ہوچکا ہے، اور اس دوران بھارت کے میچز نیوٹرل وینیو دبئی میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں فخر زمان ٹیم میں واپسی کے لیے پرعزم، چیمپیئنز ٹرافی پر نظریں جمالیں

چیمپیئنز ٹرافی کے ایونٹ سے قبل ٹیموں کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں، تاہم بڑے کھلاڑیوں کی انجریز مختلف ٹیموں کے لیے اہم مسئلہ بھی ہے۔

پیٹ کمنز

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی پیٹ کمنز کو ٹخنے کی انجری ہے، جس کے باعث ان کا علاج چل رہا ہے، ان کے چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اسکواڈ کا حصہ ہونے یا نہ ہونے کا ابھی تک فیصلہ نہیں کیا گیا۔

آسٹریلیا کے چیف سیلکٹر کے مطابق اگلے ہفتے یا اس کے بعد پیٹ کمنز کی انجری کا اسکین ہوگا جس کے بعد معلوم ہوگا کہ وہ ایونٹ کے لیے دستیاب ہوں گے یا نہیں۔ سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں اسٹیون اسمتھ پیٹ کمنز کی جگہ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

جوش ہیزل ووڈ

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے ایک اور کھلاڑی جوش ہیزل ووڈ جو فاسٹ بولر ہیں، وہ بھارت کے ساتھ سیریز کے دوران پنڈلی کی انجری کا شکار ہوئے ہیں۔ جس کے بعد انہیں سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے آرام دیا گیا ہے۔

صائم ایوب

پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی صائم ایوب جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے۔ جس کے بعد لندن میں ان کا علاج چل رہا ہے۔ ابھی تک یہ کنفرم نہیں کہ صائم ایوب چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ کے لیے دستیاب ہوں گے یا نہیں۔

جسپریت بمراہ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو کمر کی انجری ہے اور وہ روبہ صحت ہیں، تاہم چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ان ک دستیابی بھی ابھی تک کنفرم نہیں ہے۔

بھارتی ٹیم کے ایک اور کھلاڑی کلائی اسپنر کلدیپ یادیو بھی کمر کی انجری کا شکار ہیں، تاہم وہ فٹنس حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کررہے ہیں۔

سومیا سرکار

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سومیا سرکار کو انگلی کی انجری ہے اور وہ صحت یاب ہورہے ہیں، بنگلادیشی ٹیم پُرامید ہے کہ سومیا سرکار چیمپیئنز ٹرافی کے لیے دستیاب ہوں گے۔

جیرالڈ کوٹزی اور لونگی نگیڈی

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے دو کھلاڑی جیرالڈ کوٹزی اور لونگی نگیڈی کو بھی کمر کی انجری ہے، تاہم ان کے حوالے سے رپورٹس ہیں کہ وہ بہت جلد فٹ ہوکر ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی 2025: لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیمز میچز کی شاندار میزبانی کے لیے تقریباً تیار

واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری کو کراچی سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا، جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 23 فروری کو دبئی میں مد مقابل ہوں گی۔ ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews ایونٹ کے لیے دستیابی پاکستان بھارت میچ چیمپیئنز ٹرافی دبئی کھلاڑی انجرڈ معروف کھلاڑی نیوٹرل وینیو وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کھلاڑی انجرڈ وی نیوز کی انجری کا کی انجری ہے کے لیے ا کا شکار کے بعد

پڑھیں:

14 سال کی عمر میں آئی پی ایل ڈیبیو کرنے والا ویبھوو سوریا ونشی کون ہے؟

بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹر ویبھوو سوریاونشی 14 سال کی عمر میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے کھیلنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔

لکھنو سپر جائینٹس کے خلاف راجستھان رائلز کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے اپنے ڈیبیو میں پہلے بال پر ہی چھکا مار کر سب کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ انہوں نے اس میچ میں 20 بالز میں 34 رنز بنائے جس میں 4 چوکے اور چھکے بھی شامل تھے۔

اسی میچ کے بعد وہ ٹی ٹونٹی کھیلنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بھی بن گئے۔اس سے قبل نومبر 2024 میں آئی پی ایل کے لیے بولی میں فرنچائزز نے جہاں بڑے ناموں کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا وہیں ویبھوو سوریاونشی بھی پہلی بار آئی پی ایل کا حصہ بن گئے تھے۔ اس وقت ان کی عمر صرف 13 سال تھی۔ راجستھان رائلز نے سوریاونشی کو ایک کروڑ 10 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا تھا۔

ویبھوو 27 مارچ 2011 کو ریاست بہار کےگاؤں تاجپور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے کرکٹ کا سفر صرف 4 سال کی عمر میں شروع کیا اور پھر 9 سال کی عمر میں ان کے والد نے انہیں قریبی قصبےکی ایک کرکٹ اکیڈمی میں داخل کروایا۔ ویبھوو نے جنوری 2024 میں صرف 13 سال کی عمر میں ریاست بہار کے لیے رانجی ٹرافی ایلیٹ گروپ بی کے مقابلے میں ممبئی کے خلاف فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا۔

ویبھوو سوریا ونشی نے یوتھ ٹیسٹ میں چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں بھارت کی انڈر19 ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے آسٹریلیا کی انڈر19 ٹیم کے خلاف شاندار سینچری بھی بنائی۔ نوجوان کھلاڑی نے 62 گیندوں پر 104 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور یوتھ ٹیسٹ فارمیٹ میں سینچری اسکور کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔

سوریا ونشی یوتھ ٹیسٹ فارمیٹ میں دوسری تیز ترین سینچری بنانے والے کھلاڑی اور اس فارمیٹ میں سب سے تیز سینچری بنانے والے بھارتی کھلاڑی بھی ہیں۔

ب فارم کیلئے نادرا دفتر جانے کی ضرورت نہیں،گھر بیٹھے بنوائیں

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ بلوچستان کی سہولیات سے محروم اسکولوں کو فوقیت دینے کی ہدایت
  • کینیڈا ٹی 10 لیگ میں پاکستانی اسٹارز نے بھی رجسٹریشن کروالی
  • درد کش انجیکشن نے انگلش فاسٹ بولر کا کیریئر بچالیا
  • 14 سال کی عمر میں آئی پی ایل ڈیبیو کرنے والا ویبھوو سوریا ونشی کون ہے؟
  • 14 سال کی عمر میں آئی پی ایل ڈیبیو کرنے والا ویبھوو سوریا ونشی کون ہے؟
  •  خیبر پختونخوا کی بے اختیار بلدیاتی حکومتیں اور نمائندے 3 سال گزرنے کے باوجود فنڈز سے محروم
  • چمپئن ٹرافی میں انجری:اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل را ئو نڈر پی ایس ایل 10 سے باہر
  • مشہور ریسلر رے مسٹیریوں سے متعلق بری خبر!
  • ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: کیا قومی ٹیم اپنے میچز کھیلنے کے لیے بھارت جائےگی؟
  • نوجوان کھلاڑی کم تجربے کی وجہ سے غلطی کر بیٹھتے ہیں، سلمان علی آغا