راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ جب عمران خان نے باہر آنا ہوا تو انشاء اللّٰہ فجر کے وقت جیل کا دروازہ کھل جائے گا۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب یہ کچھ کرنا چاہتے ہیں تو صبح 7 بجے جیل بھی کھل جاتی ہے اور رات کو بھی ملاقات ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اراکین نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ٹوئٹ کیا ہے شاید اس لیے مذاکرات بند ہو جائیں، بانی پی ٹی ائی نے کہا مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کے حوالے سے جیل حکام نے صبح ہی منع کردیا تھا۔علیمہ خان نے کہا کہ القادر کیس ہائی کورٹ میں جائے گا تو ساری دنیا کو پتا چلے گا کہ یہ کتنا بڑا مذاق ہے، بشریٰ بی بی نے پچھلی سماعت پر بتایا تھا کہ وہ اگلی سماعت میں نہیں آئیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ان کیسوں سے بری ہوں گے، پہلے دن سے بانی پی ٹی آئی کہہ رہے ہیں سب کیسز سے بری ہو کر نکلوں گا، وہ آج بھی اپنی بات پر قائم ہیں کہ اپنے کیسز کا سامنا کروں گا۔علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجا کو مقرر کیا ہے، انہوں نے وہی کہنا ہے جو وہ کہیں گے، پارٹی 8 فروری سے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی کے قبضے میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ذاتی معالج کو بانی پی ٹی آئی سے نہیں ملنے دیا جارہا یہ ٹارچر ہے، وہ چیزیں مانگتے ہیں یہ لوگ تنگ کرتے ہیں، ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا ہم اپنے کیسز کو بین الاقوامی سطح پر لے جائیں گے۔علیمہ خان نے کہا کہ پاکستان نے یو این کنونشن پر دستخط کیے ہیں ہم تمام انٹرنیشنل اداروں کے پاس جائیں گے، رانا ثناء اللّٰہ کی پریس کانفرنس سن کر بانی مسکرائے انہیں بڑا مزہ آیا، 2 مہینے پہلے پیغام آیا تھا آپ کے اوپر ہم اے آئی کی تیار کردہ ویڈیو نکال دیں گے۔علیمہ خان نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی حفاظت بھی کریں گے اور ہر چیز جو ان کے ساتھ کی گئی سامنے لائیں گے، جو غلطیاں اور غداریاں ہوتی ہیں اس کے اوپر بھی نظر رکھیں گے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: علیمہ خان نے کہا

پڑھیں:

سپیکر کے پی اسمبلی کو کرپشن الزامات میں کلین چٹ دینے پر پی ٹی آئی احتساب کمیٹی میں اختلافات

 

پشاور:سپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی بابرسلیم سواتی کو اسمبلی میں بھرتیوں سے متعلق بدعنوانی کے الزامات میں کلین چٹ دینے پر پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی میں اختلافات سامنےآگئے۔

نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق  پی ٹی آئی کی اندرونی احتساب کمیٹی کے تینوں ارکان کا مذکورہ رپورٹ پر آپس میں عدم اتفاق ہے، مذکورہ رپورٹ کمیٹی نے نہیں بلکہ کمیٹی کے ایک رکن نے جاری کی ہے۔
ایسے معاملات میں اندرونی رپورٹس پبلک نہیں کی جاتیں بلکہ پارٹی سربراہ کو بھجوائی جاتی ہیں، مذکورہ رپورٹ کمیٹی نے پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کو ارسال کرنی تھی جسے قبل ازوقت پبلک کردیا گیا۔

رکن احتساب کمیٹی نے کہا کہ مذکورہ رپورٹ پراس وقت کوئی کمنٹس نہیں دے سکتے، اس سلسلے میں بانی چیئرمین سے مشاورت کرنے کے بعد ہی بات کی جائے گی۔
کمیٹی رکن کا کہنا تھا کہ یہ کمیٹی بانی چیئرمین نے تشکیل دی، ،ہر معاملے کی رپورٹ بھی انھیں ہی پیش کی جائے گی، رپورٹ وہی ہوسکتی ہے جس پر تینوں ارکان کے دستخط ہوں ، ایک رکن کی رپورٹ ، رپورٹ نہیں ان کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • ڈریں اس دن سے جب اڈیالہ جیل کا دروازہ ٹوٹ گیا تو معاملات کسی کے ہاتھ میں نہیں رہیں گے، اعتزازاحسن 
  • علیمہ خان کو سیاست میں گھسیٹنا ناجائز ہے، عمر ایوب
  • سیاستدان کو الیکشن اور موت کے لیے ہر وقت تیار رہنا چاہیے : عمر ایوب
  • سپیکر کے پی اسمبلی کو کرپشن الزامات میں کلین چٹ دینے پر پی ٹی آئی احتساب کمیٹی میں اختلافات
  • ’ عمران خان 45دن میں رہا ہوسکتے ہیں، دو شرائط ہیں، پہلی شرط کہ بانی پی ٹی آئی خاموش رہیں اور دوسری ۔ ۔ ۔ ‘تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا
  • پارٹی کا سوشل میڈیا علیمہ خان کنٹرول کرتی ہیں،حیدر مہدی،عادل راجا انہی کی ایما پر پراپیگنڈا کرتے ہیں‘ شیر افضل مروت
  • عمران خان کیخلاف ہتک عزت دعوی، وزیراعظم ویڈیو لنک پر پیش ، سخت جرح
  • شیر افضل مروت 2 سال پہلے کہاں تھا اور کون تھا؟
  • 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ، عمران خان کے وکیل کی وزیراعظم شہباز شریف پر جرح
  • عمران خان کیخلاف ہرجانے کے دعوے پر سماعت، شہباز شریف کی ویڈیو لنک پر پیشی، جرح کے دوران بجلی بند