UrduPoint:
2025-04-22@06:25:01 GMT

یورپی یونین شام پر عائد پابندیاں بتدریج نرم کر سکتی ہے

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT

یورپی یونین شام پر عائد پابندیاں بتدریج نرم کر سکتی ہے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 جنوری 2025ء) یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ کایا کالاس نے روم میں مغربی طاقتوں کے ساتھ ملاقات کے ایک دن بعد جنگ زدہ ملک شام کے بارے میں ایکس پر لکھا ہے، ''یورپی یونین بتدریج پابندیوں میں نرمی کر سکتی ہے، بشرطیکہ وہاں ٹھوس پیش رفت ہو۔‘‘

امریکہ اور یورپ شام میں صدر بشار الاسد کی معزولی کے بعد نئی قیادت کے ساتھ اچھے روابط قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

قبل ازیں 27 ممالک پر مشتمل یورپی یونین نے شام کی خانہ جنگی کے دوران اسد حکومت اور شام کی معیشت پر وسیع تر پابندیاں عائد کی تھیں۔

دریں اثنا دمشق میں نئی عبوری حکومت بھی ملک پر عائد پابندیاں ہٹائے جانے کے لیے لابنگ کر رہی ہے۔ دوسری جانب بین الاقوامی برادری پابندیاں ہٹانے میں ہچکچاہٹ سے کام لے رہی ہے۔

(جاری ہے)

بہت سے ممالک یہ دیکھنے کے منتظر ہیں کہ دمشق میں نئے حکمران اپنی طاقت کا استعمال کیسے کرتے ہیں؟

اسلامی گروپ ہیئت تحریر الشام، جس کے سربراہ شام کے نئے ڈی فیکٹو لیڈر احمد الشرع ہیں، کا موجودہ حکومت پر غلبہ ہے اور یہ گروپ باضابطہ طور پر یورپی یونین کی پابندیوں کی زد میں ہے۔

جرمنی نے پہلے ہی یورپی یونین پر شام کے خلاف عائد پابندیوں میں نرمی کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے، جبکہ جرمن وزیر خارجہ نے گزشتہ ہفتے اپنے فرانسیسی ہم منصب کے ساتھ دمشق کا دورہ بھی کیا تھا۔

سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ برلن حکومت شام کے ساتھ مالیاتی لین دین کو آسان بنانے، نجی سرمائے کی منتقلی پر پابندیاں کم کرنے اور ممکنہ طور پر توانائی اور ہوا بازی کے شعبوں پر عائد پابندیاں ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔

توقع ہے کہ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ 27 جنوری کو برسلز میں ہونے والے اپنے ایک اجلاس میں ان تجاویز پر تبادلہ خیال کریں گے، جن میں کسی بھی تبدیلی کے لیے تمام رکن ممالک کی حمایت ضروری ہے۔

اٹلی کے وزیر خارجہ انٹونیو تاجانی آج بروز جمعہ شام کا دورہ کرنے والے یورپی یونین کے تازہ ترین اعلیٰ عہدیدار ہیں اور توقع ہے کہ وہ ابتدائی ترقیاتی امدادی پیکج کا اعلان بھی کریں گے۔

جمعرات کو روم میں ہونے والے اجلاس میں امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اٹلی کے وزرائے خارجہ نے شام میں استحکام کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔

دوسری جانب شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے جمعے کے روز کہا کہ وہ بھی آنے والے دنوں میں یورپی ممالک کا دورہ کریں گے۔

ا ا / م م (اے ایف پی، روئٹرز)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: یورپی یونین کے ساتھ شام کے کے لیے

پڑھیں:

9مئی مقدمات، عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر کر دی 

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) 9مئی کے 13 مقدمات میں ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کردی گئیں، جس کے بعد  عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر کردی۔

سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں جج امجد علی شاہ کے روبرو ہوئی، جس میں وکلائے صفائی، پراسیکیوٹرز اور ملزمان پیش ہوئے۔ اس موقع پر عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جب کہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی۔

دورانِ سماعت بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی۔ اسی طرح سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی بھی حاضری لگائی گئی۔ شیخ رشید احمد اور عمران خان کے وکیل فیصل ملک بھی عدالت پہنچے۔

لاہور سمیت ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے 

عدالت میں حاضر ہونے والے ملزمان میں مقدمات کی نقول تقسیم کی گئیں، جس کے بعد عدالت نے 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت 25 اپریل تک ملتوی کردی۔ آئندہ سماعت پر ان 13 کیسز میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سولر صارفین کے لیے بری خبر، سمارٹ اے ایم آئی میٹرز کی پرائیویٹ پرچیز پر پابندی عائد
  • اسرائیل کا دورہ کرنیوالے پاکستانی صحافیوں پر پابندی لگ سکتی ہے،طلال چوہدری
  • تہران یورینیم افزودگی پر کچھ پابندیاں قبول کرنے کو تیار
  • تعلیم، آئی ٹی دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش، سازگار ماحول مہیا کر رہے ہیں: مریم نواز
  • مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
  • یورپی یونین کیساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا (DSAS) کی ملاقات
  • پاکستان یورپی یونین کیساتھ قابل اعتماد دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے‘ مریم نواز
  • یورپی یونین کیساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: مریم نواز
  • 9مئی مقدمات، عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر کر دی